صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

‘دلی دور نہیں ،’ممبئی اور دہلی کے درمیان کم ہوتافاصلہ

48,531

ممبئی : ممبئی والوں کے لیے اب دلی دور نہیں جیسا محاورہ صحیح ثابت ہو گا کیونکہ دونوں اہم ترین شہروں کے درمیان فاصلہ کم ہوتا نظر آرہا ہے۔بذریعہ سڑک سفر کرنے والوں کے لیے یہ اہم خوشخبری ہے۔ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے (این ای_4) کے جنوری 2024 تک کام کرنے کا امکان ہے۔جوکہ 1,280 کلومیٹر طویل آٹھ لین کے بجائے توسیع کے بعد 12 لین ہوجائے گا۔اس سے ممبئی اور دہلی کے درمیان کا فیصلہ سڑک کے ذریعے سفر کا وقت24 گھنٹے سے گھٹ کر12 گھنٹے یعنی تقریباً نصف رہ جائے گا۔


اس کی وجہ کار سے ممبئی آنے والے ہیں،تین۔گھنٹے پہلے اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے_اس کے لیے رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح احمد آباد اور دہلی کے درمیان سفر کا وقت تقریباً تین گھنٹے کم ہو جائے گا۔ فی الحال، اس میں تقریباً 16-17 گھنٹے لگتے ہیں_

این ایچ اے آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ وڈودرا سے انکلیشور تک این سی 4 کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ "بھروچ کے قریب زمین کے حصول سے متعلق کسانوں کو معاوضے کے کچھ مسائل ہیں لیکن اسے جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ کام جنوری 2024 تک ختم ہو جائے گا، سوائے غیر متوقع مسائل کے_”

دہلی سے این ای 4 مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے پہلے ہریانہ اور راجستھان سے گزرے گا ،رتلام تک (اندور اور بھوپال سے منسلک سڑکوں کے ساتھ)۔ رتلام سے یہ داہود کے راستے گجرات میں داخل ہوگی اور گودھرا، وڈودرا، بھروچ، انکلیشور، سورت، واپی سے ہوتی ہوئی مہاراشٹر میں داخل ہوگی۔


این ای 4 کو وڈودرا میں این ای 1(احمد آباد-وڈودر ایکسپریس وے) سے جوڑا جائے گا۔اس پر کسی بھی دو پہیہ یا تین پہیوں کی اجازت نہیں ہوگی_8 لین ایکسپریس وے میں ہر 50 سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ریفریشمنٹ اسٹاپ ہوگا۔ "آوارہ جانوروں کو ایکسپریس وے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے باڑ لگائی جائے گی۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعین مقامات پر طبی سہولیات موجود ہوں گی۔این ای 4 پر رفتار کو سپیڈ گنز سے مانیٹر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.