صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کسٹم  افسر کو  رشوت  دے رہے تھے دس لاکھ  ، سی بی آئی نے تین افراد کو پنہچایا حوالات

1,390

 

شاہد انصاری
ممبئی : ممبئی کسٹم اہلکار کو دس لاکھ کی رشوت دینے والے تین افراد کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ کسٹم پریونٹیو شعبہ کے اسسٹنٹ کمشنر دیپک پنڈت نے سی بی آئی سے شکایت کی تھی ، اس کے بعد سی بی آئی نے جال بچھا کر تین لوگوں کو رشوت دیتے ہوئے گرفتار کیا ۔ گرفتار تینوں ملزمان کے نام راجیندر سنگھ راج پروہت ، مانو جگر وال راج پروہت اور ہمانشو کلیرنگ ایجنٹ ہیں ۔ ورلڈ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کسٹم پری ونٹیو شعبہ کے اسسٹنٹ کمشنر دیپک پنڈت نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چنئی سے براستہ  ٹرین موبائل کے پارٹس لے کر آرہے تھے اور ممبئی کے بعد وہ ایک ٹیمپو میں اسے بھر رکر گودام تک پہنچا رہے تھے ۔ اس درمیان ان کے خلاف کسٹم چوری کی کارروائی کی چھان بین میں پتہ چلا کہ اس سامان کی مالیت چار کروڑ ہے ۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بعد انہوں نے پہلے دھمکایا اور جب دھمکی سے کام نہیں چلا تو دس لاکھ کی رشوت دینے کی لالچ دی جس کے بعد میں نے خود سی بی آئی میں شکایت درجکرائی اسی شکایت کی بنیاد پر ان لوگوں کو رنگے ہاتھوں سی بی آئی نے گرفتار کرلیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.