صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی :ٹرین میں سب انسپکٹرٹیکارام اور تین مسلمان مسافروں کو گولی مارنے والے کانسٹیبل کی فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی،مبینہ۔طور پرانہیں پاکستانی اور مودی و یوگی کا نام لیکرووٹ دینے کی دھمکی دی،پولیس اور محکمہ۔ریل کی چپی،لیکن۔ویڈیو وائرل

98,566

 ممبئی31،جولائی آج صبح کے جے پور سے ممبئی آنے والی سپر فاسٹ ٹرین میں ریلوے پروٹیکشن فورس( آرپی ایف) کے اہلکار نے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین میں سواراپنے سنئیر  اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بعد میں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا جب وہ فرار ہو نے کی کوشش کررہا تھا۔لیکن تینوں مسافر مسلمان ہیں اور ایک۔ویڈیو سوشل۔میڈیا پر وائرل ہو رہا ،ملزم نے ان افراد پر گولی چلانے اور ان لاشوں کے پاس کھڑے رہ کر فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی ہے۔کانسٹیبل چیتن سنگھ کو وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ” تمہارا  آپریشن پاکستان سے ہوتا ہے، اور اس نے کہاکہ اگر آپ لوگ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو مودی-یوگی کو ہی ووٹ دینا ہوگا۔ اور مبینہ طورپر  اور ٹھاکرے بھی کہاہے۔” یہ کہتے ہوئے آر پی ایف کانسٹیبل چیتن کمار نے جے پور،ممبئی  ایکسپریس میں 3 مسلم نوجوانوں اور ایک اے ایس آئی کو گولی ماردی۔ -ممبئی ایکسپریس ٹرین میں  مدھوبنی کے عبدالقادر (58)، ممبئی سیوڑی علاقہ کے  محمد حسین، جے پور کے اصغر کئی (چوڑی بیچنے والے) اور ایس ٹی ذات کے اے ایس آئی تکارام مینا کوماردیا۔ فی الحال محکمہ ریلوے اور پولیس نے چپی سادھ لی ہے۔ واضح رہے کہ "جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ایکسپریس 12956ڈاون کے اندر فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ سمیت چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی پی شمالی جی آر پی کو مطلع کر دیا گیا ہے،”اس کی تفصیل ریلوے پروٹیکشن فورس نے دی ہے۔حکام نے بتایا کہ جے پور سے ممبئی آنے والی ملزم آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے صبح تقریباً پانچ بجے اپنے سرکاری خودکار ہتھیار سے گولی چلائی جس میں ایک اور آر پی ایف ساتھی، اس کے اسکارٹ ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی ٹیکا رام مینا اور ٹرین میں سوار تین مسافر ہلاک ہوگئے، جو کہ راستے میں جا رہی تھی۔  ٹیکا رام مینا راجستھان کے سوائی مادھو پور کا رہنے والا تھا اور چیتن سنگھ کا تعلق اتر پردیش کے جے پور-ممبئی ٹرین میں RPF کانسٹیبل نے انچارج، 3 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔مرنے والے مسافروں میں سے ایک کی شناخت 58 سالہ قادر بھائی بھانپور والا کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ نالاسوپارہ میں رہتا تھا اور ایک دکان چلاتا تھا۔ وہ مدھیہ پردیش سے ممبئی جا رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی دہشت میں، ایک پریشان ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف ) کانسٹیبل

Leave A Reply

Your email address will not be published.