صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سر راس مسعود ہال کے زیرِ اہتمام ’آئیے کیریئر کی بات کریں‘ عنوان پر تربیتی پروگرام کا انعقاد

1,450

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سر راس مسعود ہال کے کیریئر کاؤنسلنگ سیل کے زیرِ اہتمام ’ آئیے کیریئر کی بات کریں‘ کے عنوان سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو ملازمت کے مواقع اور ان کی مناسبت سے تیاری کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا ۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے پرنسپل پروفیسر ارشد عمر نے طلبہ کو روزگار کے مختلف مواقع سے روشناس کراتے ہوئے انہیں صحیح سمت کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ۔

اس موقع پرمیکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر سلیم انور خاں اور کمیونٹی کالج کے مسٹر عظیم عالم خاں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ہال کے پرووسٹ پروفیسر نفیس احمد نے مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیریئر کاؤنسلنگ سیل کے سکریٹری محمد اریب کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکِل ڈیولپمنٹ کے موضوع پر خطبات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ وارڈن انچارج پروفیسر محمد رضوان خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.