صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کو لیڈر شپ فار اکیڈمیشئینس پروگرام(لیپ) تفویض کیا گیا

1,151

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کو حکومتِ ہند کی وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل کے پنڈت مدن موہن مالویہ نیشنل مشن آن ٹیچرس اینڈ ٹیچنگ اسکیم کے تحت لیڈر شپ فار اکیڈمیشئینس پروگرام(لیپ) تفویض کیا گیا ہے جس کے تحت یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو علمی و انتظامی قیادت کے لئے تیار کرے گا اور ان کے علم و کمال کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرام وضع کرے گا ۔

یو جی سی ایچ آر ڈی سینٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی نے بتایا کہ لیپ پروجیکٹ نومبر 2018 میں لانچ کیا گیا تھا جس کے تحت ملک کی 12 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو یہ پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کو یہ امتیاز وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اعلیٰ درجہ کی ترقیاتی کاوشوں سے حاصل ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی خصوصی توجہ اور بین مضامینی تحقیق کو فروغ دینے کی وجہ سے یونیورسٹی کو این آئی آر ایف ، ٹائمس ہائر ایجوکیشن اور یوایس نیوز گلوبل رپورٹ کے سروے میں امتیازی مقام حاصل ہوا ہے جس کی بنا پر ایم ایچ آر ڈی نے یونیورسٹی کو یہ پروجیکٹ دیا ہے ۔

سینٹر کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے کہا کہ یونیورسٹی آف مشیگن نے اے ایم یو لیپ پروجیکٹ کے تحت ایک ہفتہ کی تربیت فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹریننگ پروگرام میں اندراج کے لئے یونیورسٹی ویب سائٹ پر تفصیلات موجود ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.