صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی ایم سی کا بلیک لسٹڈ بلڈر لمبی سیمنٹ چال کے ڈیولپمنٹ ورک کو ہتیانے کی فکر میں

83,890

ممبئی : موسم برسات میں اچانک ممبئی کی لمبی سیمنٹ چال کے مکینوں کو بی ایم سی نے مکان خالی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ ممبئی جہاں رہائش ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے اس ممبئی کی برسات کا موسم جب بارش اپنا طوفانی رنگ دکھاتی ہے ایسے میں ہزاروں افراد کو مکان خالی کرنے کا حکم کس طرح دیا جاسکتا ہے ۔ بی ایم سے نے قانونی کارروائیوں کے ساتھ گھروں کے باہر اس طرح کا نوٹس چسپاں کیا ہے۔ بی ایم سی نے حوالہ دیا ہے کہ لمبی سیمنٹ چال کی یہ عمارت خستہ حالی کا شکار ہے یہ کبھی بھی منہدم ہو سکتی ہے۔

بی ایم سی نے یہ ظاہر کرنے کی بھی کوشس کے ہے کہ اس عمارت میں مقیم کئی لوگ اپنے گھر خالی کر کے ٹرانزٹ کیمپ میں منتقل ہوچکے ہیں لیکن تفتیش میں بی ایم سی کا یہ الزام بے بنیاد ثابت ہوا۔

بلڈنگ کو از سر نو تعمیر کرنے کا دعویٰ مقامی بلڈر تبریز نے کیا ہے جسکے سبب یہاں کے مکین دو گروپ میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔۔ایک گروپ پوری طرح سے تبریز کے ساتھ ہے جب کہ دوسرا گروپ اسکے خلاف ہے۔

تبریز کو لیکر کچھ بنیادی باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے طاہر انصاری نے کچھ اہم نکات پر گفتگو کی، طاہر انصاری نے بتایا کی بی ایم سی کی جانب سے جو حقائق کورٹ کے سامنے پیش کئے گئے معاملہ اسکے برعکس ہے۔ انہوں نے تبریز کے کئی پروجیکٹ کا ذکر کیا جو قانونی کارروائیوں کے بیچ ہچکولے کھاتا نظر آرہا ہے۔ ان میں مجگاؤں تاڑواڈی کا پروجیکٹ کا ذکر ہوا ہے جسمیں بی ایم سی نے تبریز کی کمپنی ربروالا کو ٹرمینٹ کرتے ہوئے بلیک لسٹڈ کر دیا۔ طاہر انصاری نے بتایا کہ ہم کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں کی ایک بلیک لسٹیڈ بلڈر جسے بی ایم سے نے خود بلیک لسٹڈ کیا ہو وہ بی ایم سے کے پروجیکٹ کو کیسے ڈیولپ کر سکتا ہے۔

اس عمارت کی دوسری کمیٹی کے سامنے معاملہ اسکے برعکس ہے دوسری کمیٹی نے ہر حال میں اس پروجیکٹ کو تبریز ربروالا سے از سر نو تعمیر کرانے کا منصوبہ بنایا ہے دوسری کمیٹی سے منسلک مکین نے تبریز کی خیر خواہی میں تعریفوں کی پل باندھ دیئے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اس بلڈنگ میں از سر نو تعمیر کا کام تبریز کو ہی دیا جائیگا۔

اس بارے میں تبریز ربروالا سے رابطہ کیا ۔ کئی سوالات کئے لیکن وہ کیمرے کے سامنے جواب دینے اسے قاصر رہے۔ انہوں نے آڈیو کے ذریعے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے تبریز نے بتایا کہ اس عمارت کی ازسرنو تعمیر کے ٹینڈر کے دوران کئی بلڈروں کے ساتھ ساتھ میں نے بھی ٹینڈر میں حصہ لیا اور مجھے ٹینڈر کے ذریعے ہی منتخب کیا گیا۔ رہی بات بی ایم سی میں مجھے بلیک لسٹ کرنے کی تو مجھے صرف ایک پروجیکٹ سے ٹرمینٹ کیا گیا ہے جو معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

تبریز شیخ کی کمپنی تبریز ربروالا کے ذریعے بی ایم سی میں کئی فائل جمع کی گئی اسمیں تبریز کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ تبریز کے ممبئی میں کم و بیش بیس سے زائد پروجیکٹ ہیں اور انمیں 10 پروجیکٹ کو او سی حاصل ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ تبریز ربروالا کے ذریعے جنوبی ممبئی سمیت جن جن جگہوں پر از سر نو تعمیرات ہوئی ہیں۔ وہاں کے مکینوں کو اپنے مکان حاصل کرنے کے لیے ناکوں چنے چبانے پڑ رہے ہیں۔ کئی جگہوں کے مکین طویل عرصے سے کرائے کے لئے ترس رہے ہیں۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کی لمبی سیمنٹ چال کی از سر نو تعمیر کے لیے مکینوں کے ساتھ تبریز کی یہ چال اُنکے حق میں کتنی بہتر ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.