صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مدنپورہ کے ابھرتے ہوئے ڈان ایوب پیان سمیت کئی لوگوں کیخلاف جعل سازی و دھوکہ دہی کا مقدمہ

54,685

ملزم ایوب انصاری عرف ایوب پیان

ممبئی : ممبئی کے مدنپورہ علاقہ کے دبنگ بلڈر ملزم ایوب انصاری عرف ایون پیان سمیت کئی لوگوں کیخلاف ناگپاڑہ پولس اسٹیشن میں جعلسازی و دھوکہ دہی کا ایف آئی آر درج ہوا ہے ۔ یہ شکایت جہانگیر خان نام کے ایک فرد نے کی ہے ۔ ایوب پیان کے علاوہ جن لوگوں کیخلاف معاملہ درج کیا گیا ہے ان کے نام ملزم عمران عطر والا ،ملزم شہزاد ریشم والا کے ایس اے کنسٹرکشن کمپنی کے مالکوں کے ساتھ ساتھ کچھ نامعلوم افراد شامل ہیں ۔

ملزم عمران عطروالا

سینئر پولس انسپکٹر ناگپاڑہ دگمبر کھاڑے کے مطابق شکایت کنندہ نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ مدنپورہ علاقہ میں ری کنسٹرکشن والی بلڈنگ میں ان کی بھی جگہ تھی جس میں شکایت کنندہ کے والدین و بھائی کی فرضی تصویر لگاکر دستخط کی گئی ہے ۔اس معاملہ کی تفتیش کی اور اس کے بعد ان کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

ایوب پیان کون ہے ؟

مدنپورہ علاقہ سے سماج وادی پارٹی کے کسی زمانہ میں کارپوریٹر رہ چکے ایوب پیان کا سیاسی کیریئر زیادہ روشن نہیں ۔ سیاست چھوڑ کر انہوں نے کنسٹرکشن شعبہ میں اپنی قسمت آزمائی کی ۔ قلیل مدت میں انہوں نے اپنی دبنگئی اور غنڈہ گردی سے مدنپورہ علاقہ میں کئی بلڈنگ کی تعمیر کی ۔ دبنگ ہونے کی وجہ سے کئی بلڈنگ کے رفیوز ایریا اور پارکنگ ایریا کو بھی بیچ دیا ۔ چونکہ مقامی ناگپاڑہ پولس اسٹیشن میں ان کی طوطی بولتی ہے اس وجہ سے بلڈنگوں کے مکینوں میں ان کا خوف ہے ۔ بلڈنگ کا پارکنگ و رگیوز ایریا کو فروخت کرنے کے بعد بھی نہ تو بلڈنگ کے مکین آواز اٹھاتے ہیں اور نا ہی بی ایم سی کی جانب سے کسی طرح کی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ورلڈ اردو نیوز جلد ہی اس علاقہ کی ان بلڈنگوں تفصیلی خبریں شائع کرے گا جہاں بلڈروں کی دبنگئی کی وجہ سے پارکنگ ایریا اور رفیوز ایریا کو فروخت کردیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.