صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو پالی ٹیکنک کے اسسٹنٹ پروفیسر نے قدیم یادگاری تصاویر رائڈنگ کلب کو تحفہ میں پیش کیں

1,031

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا رائڈنگ کلب تاریخی اہمیت کا حامل کلب ہے اور یہاں پر مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی عظیم ہستیاں آتی رہی ہیں جن کی یادیں تصاویر کی شکل میں آج بھی محفوظ ہیں۔ ایسی ہی 159؍ نادر تصاویر یونیورسٹی پالی ٹیکنک کے اسسٹنٹ پروفیسر اور رائڈنگ کلب کے سابق صدر مسٹر محمد یونس خان نے رائڈنگ کلب کو تحفہ میں پیش کی ہیں.

ان میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو، سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر رادھا کرشنن، فخرالدین علی احمد ، گیانی ذیل سنگھ، وی کے کرشنن مینن، ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر اِن چیف جنرل کے ایم کریپّا، جنرل کے ایس تھِمّایا، جنرل شنکر راؤ چودھری، جسٹس ایم ہدایت اللہ، نوبل انعام یافتہ پروفیسر عبدالسلام، محترمہ مارگریٹ الوا، فاروق عبداللہ اور محسنہ قدوائی کو رائڈنگ کلب کا معائنہ کرتے ہوئے اور کلب کی مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان میں رائڈنگ کلب کے اراکین کی بھی تصاویر ہیں جو گھڑسواری کے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔مسٹر ایم یونس خان کو کئی تصاویر اپنے والد مرحوم پروفیسر ایم مرتضیٰ خان سے حاصل ہوئی ہیں جو رائڈنگ کلب کے صدر رہے تھے۔ مسٹر خان نے یہ تصاویر ایک خصوصی تقریب میں رائڈنگ کلب کے صدر اور اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق نائب صدر مسٹر ایم ندیم انصاری کو پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.