صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نریندر مودی کی حکومت میں ہجومی دہشتگردی جاری ہے : اسدالدین اویسی

کانگریس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ ہیں یہ نہیں چاہتے کہ مسلمانوں کی پسماندگی دور ہو

1,360
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی ممبئی کے چاندیولی حلقہ اسمبلی کے ساکہ ناکہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے

ممبٸی : (نورمحمدخان) چاندیولی اسمبلی حلقہ ساکی ناکہ 90فٹ روڈ پر واقع ڈیسوزا بلڈنگ کے سامنے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی اتحاد کی جانب سے حالات حاضرہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبٸی و مہاراشٹرا کے  لیڈران نے اظہار خیال کیا ۔

مجلس کے ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے عوام کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ مہاراشٹرا میں مراٹھا کو ریزرویشن دیا گیا لیکن پچھڑے ہوۓ مسلمانوں کو ریزرویشن نہیں دیا گیا ۔ مہاراشٹر میں مراٹھا تمام عہدوں پر فاٸز ہیں اسدالدین اویسی نے کہا کہ  70 فیصد مراٹھوں کے پاس ڈھاٸی ایکڑ زمین ہے انہیں ریزرویشن دیا گیا لیکن تین فیصد مسلمانوں کے پاس تین ایکڑ زمین بھی نہیں ہے انہیں ریزرویشن نہیں دیا گیا ۔

نریندرمودی نے دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کے بعد کہا سب کا وشواس جیتنا ہے لیکن جب سے اقتدار میں آۓ تب سے ملک میں ہجومی دہشت گردی جاری ہے جس میں 80 فی صد مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا مرکز سے لیکر مہاراشٹر تک کی بے جے پی سرکار نہیں چاہتی ہے کہ مسلمانوں کی پسماندگی دور ہو ۔ وہ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان تعلیمی میدان میں پیچھے رہیں اور مفلسی میں جیتے رہیں ۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی تعداد جیلوں میں بڑھتی رہے ۔

ممبٸی دہشت گردانہ حملے میں ممبٸی پولیس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا اور اجمل قصاب کو گرفتار کیا ۔ ہمارے پولیس فورس کے جوان قربان ہوۓ مگر بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہیمنت کرکرے میرے شراپ سے مرا ہے ، جس کا ہمیں ہی نہیں ملک کے ان تمام لوگوں کو جو قومی یکجہتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے خلاف ہوں جو ناتھورام گوڈسے کو ہیرو کہتے  ہیں ۔ میں ہمیشہ کانگریس و بی جے پی کے منفی نظریات کے خلاف رہا ہوں ۔ بی جے پی کانگریس دونوں ایک سکے کے دو پہلو ہیں ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آٸی ہے تب سے مسلمانوں اور دلتوں پر ظلم ہورہا ہے ۔

اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آج امت کایہ حال ہے کہ مسلمانوں پر حملے ہوتے ہیں تو کوٸی مسلک نہیں پوچھتا ہے صرف مسلمان سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ممبٸی جیسے علاقوں میں مسلمانوں کو تعصب کی بنیاد پر فلیٹ تک خریدنے نہیں دیا جاتا لیکن مسلکوں اور فرقوں میں تقسیم ہیں ۔ انہوں نے علما سے کہا کہ اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ ہماری مدد یہ سیاسی جماعت نہیں کرسکتی بلکہ اللہ ہی ہمارا محافظ ہے ۔

اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ممبٸی کے چاندیولی اسمبلی حلقہ سے عمران قریشی کی امیدواری کا اعلان کیا ۔ یہ امسال اسمبلی انتخابات کے پہلے امیدوار ہیں جن کا اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کے ساتھ ونچت اگھاڑی کا اتحاد جاری رہے گا ۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب کانگریس کے دن ختم ہونے والے ہیں اور پارلیمانی انتخابات میں دلتوں اور مسلمانوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اورنگ آباد سے مجلس کے امیدوار کو منتخب کیا یہی اتحاد اسمبلی انتخابات میں سبق سکھائیں گے ۔

حالات حاضرہ پر سامعین سے مخاطب ہو کر ممبٸی کے ایم ایل اے وارث پٹھان نے کہا کہ آج ملک میں ہجومی دہشت گردی برپا ہے کہیں نہ کہیں دلتوں اور مسلمانوں کو روک کر جے شری رام کا نعرہ لگواتے ہیں اور نہ کہنے پر پٹاٸی کرتے ہیں اور ہمارے سیکولر لیڈران خاموش ہیں ۔ وارث پٹھان نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی انسانوں پر ظلم  ہوتا ہے تب اویسی صاحب آواز اٹھاتے ہیں وارث پٹھان نے مزید کہا کہ سچر کمیٹی و دیگر کمیٹیوں نے پچھڑے ہوۓ مسلم طبقات کو ریزرویشن کے لیے سفارشات پیش کی مگر ماضی کی کانگریس و موجودہ بی جے پی کی سرکار نے عمل نہیں کیا اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل عبدالحمید شیخ ونچت کے لیڈر راجہ رام شریش سیٹی مجلس کے سعود اعظمی عرفان قریشی اکرم قریشی و کٸی لیڈران وجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.