صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے پیرس میںمنعقدہ عالمی چوٹی کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا

1,067

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ تحفظی و سماجی طب کے سربراہ پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف نے پیرس میں غذا و تغذیہ کے موضوع پرمنعقدہ عالمی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی اور کلیدی خطبہ پیش کیا ۔

اے ایم یو میں زیر تعلیم طلبہ کی صحت اور ان کی تغذیہ کی حالت کے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے پروفیسر اشرف نے گزشتہ پچاس برسوں میں غذا و تغذیہ کے شعبہ میں ہونے والی ترقی اور غیرمتعدی امراض میں کھانے کی عادات کا کردار کا تفصیل سے ذکر کیااور غذا و تغذیہ کے موضوع پر قدیم یونانی کلاسیفیکیشن اور جدید پیش رفت کا موازنہ بھی پیش کیا ۔

انھوں نے اے ایم یو کے طلبہ کی صحت اور غذائی کیفیت کا تحقیقی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر طلبہ کا وزن معمول کے مطابق پایا گیا جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ طلبہ کو ملنے والا کھانا دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے عمدہ غذائی قدر کا حامل ہوتا ہے ۔

پروفیسر اشرف نے جنیوا ، سوئزر لینڈ میں عالمی صحت تنظیم کے ہیڈکوارٹر ، یونیسیف اور اقوام متحدہ کے دفاتر کا بھی دورہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.