صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کو منظوری

83,873

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی مشہور مرکزی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور یہ گزشتہ کئی سالوں سے میڈیکل کالج کا مطالبہ کر رہی تھی۔ خیال رہے کہ دہلی میں واقع دیگر مرکزی یونیورسٹیاں، جیسے جے این یو اور دہلی یونیورسٹی میں فی الحال میڈیکل کالج نہیں ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اس سال کے شروع میں راشٹرپتی بھون میں صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے دوران بھی وائس چانسلر نے صدر مملکت سے میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری حاصل کرنے میں مدد مانگ کی تھی۔ صدر کے ساتھ اس ملاقات سے پہلے ہی یونیورسٹی نے مرکزی حکومت سے میڈیکل کالج کی منظوری دینے کی اپیل کی تھی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ تقریب تقسیم اسناد اتوار کو منعقد ہوئی۔ اس دوران جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے جامعہ میں میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وائس چانسلر کے ذریعہ کئے گئے اس اعلان کے دوران نائب صدر اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان ڈائس پر موجود تھے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ میڈیکل کالج نہ صرف جنوبی دہلی میں رہنے والے لوگوں کے لیے بہت اہم ہے بلکہ یوپی اور ہریانہ کے قریبی شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.