صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نہار منہ گرم پانی پینے کے 10حیران کُن فوائد

87,302

طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اگر یہی پانی صبح نہار منہ گرم (نیم گرم) کر کے پی لیا جائے تو اس کے فوائد 100 گنا بڑھ جاتے ہیں۔یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس کسی بھی شکایت کے ساتھ جائیں تو سب معالج ایک جملہ ’پانی زیادہ پئیں‘ ضرور بولتے ہیں کیوں کہ پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننا لازمیبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے

بی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینا معمول بنا لیں۔دوسری جانب جاپانی طبی ماہرین کے مطابق نہار منہ گرم پانی پینا اگر معمول بنا لیا جائے تو اس کے نتیجے میں شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس نہار منہ گرم پانی پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے گرم پانی پینا چاہیے۔نہار منہ گرم پانی پینے کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائددرج ذیل ہیں:نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتا وہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

گرم پانی پینا جلد اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے کا بھی ایک حیرت انگیز طریقہ ہے۔ نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور دوسری جانب قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہےماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات ہی صحت کے لیے مثبت ہوتی ہے۔سارا دن کھانے سے ہمارے جسم میں چکنائی اور زہریلے مادے جمع ہو جاتے ہیں لہٰذا روزانہ صبح کے وقت گرم پانی پینے سے گردے کے زہریلے مادوں اور چربی کے ذخائر کو پیشاب کی نالی کے ذریعے آنتوں میں خارج کرتا ہے۔یہ ہمارے خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے، گرم پانی آپ کے جسم کو تپش دیتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ میں مدد کرتا ہے، بلڈ پریشر کو کم اور دل کی بیماری کا خطرہ کم کر سکتی ہے۔نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ:روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی (اتنا گرم کہ زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں۔پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مطابق نیم گرم پانی ہی پیتے رہیں۔

صبح کے ناشتے کے بعد، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور نہ ہی کُچھ پیئں، 2 گھنٹے بعد نیم گرم پانی کا بڑا گلاس پئیں، اس سے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے آپ خود حیران رہ جائیں گے-(بشکر یہ جنگ)(نوٹ یہ مضمون معلومات کے نکتہ نظر سے شائع کیا گیا ،اس پر ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.