صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے پروفیسر ایم یو ربّانی رائل کالج آف فزیشیئنس ، لندن کے فیلو منتخب

36,696
پروفیسر ربّانی کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی، یوروپیئن سوسائٹی آف کارڈیالوجی اور کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا کا بھی فیلو ہونے کا اعزاز حاصل ہے

علی گڑھ : جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کارڈیالوجی سنٹر کے سینئر ڈاکٹر پروفیسر ایم یو ربّانی کو امراض قلب کے علاج کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں رائل کالج آف فزیشیئنس ، لندن (ایف آرسی پی) کا فیلو منتخب کیا گیا ہے ۔

انھیں یہ باوقار فیلوشپ لندن میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں رائل کالج آف فزیشیئنس کے صدر پروفیسر انڈریو گوڈارڈ نے پیش کی ۔ معلوم ہو کہ امراض قلب کے علاج کے میدان میں جن ماہرین کی قابل ذکر خدمات ہوتی ہیں انھیں اعزاز دینے کے لئے رائل کالج آف فزیشیئنس کا فیلو منتخب کیا جاتا ہے۔

پروفیسر ربّانی کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی، یوروپیئن سوسائٹی آف کارڈیالوجی اور کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا کا بھی فیلو ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ وہ کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا کی یوپی شاخ کے نائب صدر رہ چکے ہیں ۔ انھوں نے سن 2004 میں جے این ایم سی کے کارڈیالوجی سنٹر میں ایکو ، ٹی ایم ٹی اور پیسنگ کی سہولیات شروع کرائیں اور کیتھ لیب کے قیام میں اہم رول ادا کیا ۔ ان کے تحقیقی مقالے معتبر قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں اور الیکٹروکارڈیوگرافی پر ان کی ایک کتاب منظر عام پر آچکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.