ڈاکٹر سیف خان کو کناڈا میں آئی اے ڈی آر اسٹار نیٹ ورک اکیڈمی فیلوشپ سے نوازا گیا
علی گڑھ : ڈاکٹرزیڈ اے ڈینٹل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیریوڈونٹکس و کمیونٹی ڈنٹسٹری شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیف خان نے برٹش کولمبیا یونیورسٹی ، ونکوور ، کناڈا کی فیکلٹی آف ڈنٹسٹری میں واقع پروفیسر ہانّو لارجاوا کی پیریوڈونٹل ریسرچ لیباریٹری کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیف خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ڈینٹل ریسرچ (آئی اے ڈی آر) کی اسٹار نیٹ ورک اکیڈمی فیلوشپ 2019 تفویض کی گئی ۔ اس فیلوشپ کو حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی ہیں ۔ آئی اے ڈی آر کا اجلاس امریکن اکیڈمی آف ڈینٹل ریسرچ اور کناڈین ایسوسی ایشن آف ڈینٹل ریسرچ کی سالانہ میٹنگوں کے ساتھ منعقد ہوا ۔
ڈاکٹر سیف نے دانتوں اور مسوڑھوں کی بایولوجی اور زخموں کے علاج کی ٹریننگ حاصل کی ہے ۔ انھوں نے برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈنٹسٹری میں ایک مقالہ بھی پیش کیا ۔