صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

منی پور واقعہ پر امریکہ بھی بولا

79,046

بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے چند گھنٹے قبل منی پور میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔بی بی سی ہندی کے مطابق گارسیٹی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دیے گئے اس بیان میں کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ہندوستان میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

منی پور کیس پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گارسیٹی نے کہا، “میں نے ویڈیو نہیں دیکھا۔ میں اس بارے میں پہلی بار سن رہا ہوں۔ لیکن جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، جب دنیا میں کہیں بھی کوئی انسانی المیہ ہوتا ہے تو ہمیں دکھ ہوتا ہے۔”خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے گارسیٹی نے کہا، ’’ہماری ہمدردیاں ہندوستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ لیکن یہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور ہم بحیثیت انسان اس طرح کے درد اور تکلیف کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔منی پور کی خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کی ویڈیو گزشتہ بدھ کو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کا ہجوم دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

اس معاملے پر پی ایم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح کہا تھا کہ ان کا دماغ غصے سے بھرا ہوا ہے اور دل میں درد ہے۔ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ جرائم کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔اس کے بعد سے اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔3 مئی سے منی پور میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان جاری تشدد میں 160 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.