صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج طلبہ کی ٹیم نے عالمی سطح کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی

1,877

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)کے تین طلبہ نے حال ہی میں جنیوا میں منعقد ہوئے عالمی سطح کے اِنّوویٹ 4؍اے ایم آر پروجیکٹ مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس پروجیکٹ کے گیارہ فاتحین میں اے ایم یو کے طالب علم حاذق جمیل (ایم بی بی ایس سالِ سوئم)، ڈاکٹر جویریہ حسن (ایم ڈی پیتھالوجی) اور ڈاکٹر ذوالقرنین (انٹرن) شامل ہیں۔
اے ایم یو کے طلبہ کی یہ کامیابی بیحد قابل قدر ہے کیوں کہ اس مقابلہ کے لئے 1200؍طلبہ کی طرف سے 145؍تجاویز موصول ہوئی تھیں جس میں سے گیارہ ٹیموں کو جنیوا میں فائنل ورکشاپ میں مدعو کیا گیا ۔
اِنّوویٹ 4؍اے ایم آر نے پوری دنیا سے طلبہ کی ٹیموں کو اینٹی مائیکروبیئل اسٹیوارڈشِپ کے لئے اختراعی حل پیش کرنے کی دعوت دی تھی۔ اس مقابلہ کا اہتمام مشترکہ طور سے جان ہاپکنس بلوم برگ اسکول آف ہیلتھ کے ’ری ایکٹ آئیڈیا‘ پیش رفت، اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اے ایم یو کی ٹیم کو ’انڈین الائنس فار اے ایم آر کنٹرول‘ نام دیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں تجویز کو مزید نکھارنے اور بہتر بنانے پر غور و خوض کیا گیا۔ ٹیم کی رہنمائی کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس فیضی نے کی جو اینٹی مائیکروبیئل رِسِسٹینس اتحاد کے رکن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.