صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیسن و یونانی میڈیسن فیکلٹی میں موسمِ سرما کی تعطیلات 

1,177

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی میڈیسن و یونانی میڈیسن فیکلٹی میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ رجسٹرار دفتر کے کاؤنسل سیکشن سے جاری اعلانیہ کے مطابق میڈیسن و یونانی میڈیسن فیکلٹیوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات دو میقات میں ہوں گی ۔ پہلے میقات میں یکم جنوری سے10؍ جنوری 2019 اور 11؍ جنوری سے 20؍ جنوری 2019 تک اساتذہ کی تعطیل رہے گی جبکہ ایم بی بی ایس فرسٹ پروف (2018بیچ) ، ایم بی بی ایس سیکنڈ پروف (2017بیچ) و (2016بیچ) ، ایم بی بی ایس فائنل پروف(2015بیچ) اور بی ڈی ایس سال اول(2018بیچ) ، بی ڈی ایس سال دوئم(2017بیچ) و بی ڈی ایس سال آخر(2015بیچ) کے طلبہ کی تعطیلات یکم جنوری سے10؍جنوری2019 تک رہیں گی ۔ یونانی میڈیسن فیکلٹی میں بی یو ایم ایس طلبہ کی تعطیلات یکم جنوری سے10؍جنوری2019تک رہیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.