صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں چھ برس سے 18 برس کے بچوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کیا گیا ہے

94,065

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں چھ برس سے 18 برس کے بچوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا آغاز کیا گیا ہے

جس میں اطراف کے ایسے مسلم بچے جو کرکٹ سے دلچسپی رکھتے ہیں اُنکے لیے یہ ایک بہتر موقع ہے اگر وہ اسپورٹس میں اپنا بہتر مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو وہ اسلام جمخانہ میں اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔۔گزشتہ تین برسوں سے یہ کرکٹ اکیڈمی بڑی کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔۔۔

اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ اب تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی بچوں کو پانی قسمت آزمانی چاہیے لیکن والدین کے پاس ممبئی جیسے اس شہر میں کرکٹ اکیڈمی کی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے جمخانہ نے یہ سوچا کی کیوں نہ یہ سہولت یہاں شروع کی جائے تاکہ قوم کے بچے اس سے محروم نہ ہوں اس لیے جمخانہ کے اس بڑے سے گراؤنڈ میں اس کرکٹ اکیڈمی کی شروعات کی گئی ہے اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اسکے ٹرینر بھی پروفیشنل اور ماہر ہونگے ائی پی ایل پلیئر اور رنجی ٹرافی کے پلیئر کی موجودگی میں بچوں کو بہتر ٹرینگ دی جائیگی تاکہ وہ اس کھیل کے میدان میں اپنا بہتر مستقبل بنا سکیں۔۔۔یوسف ابراہنی نے کہا کہ جمخانے کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ اب جمخانہ  کھیل کے میدان میں بھی سرگرم رہیگا تاکہ جمخانے کی بنیاد جن لگوں نے ڈالی انکا اغراض و مقاصد پورے ہوں اسی بات کو دیکھتے ہوئے اسلام جمخانہ کی ایک اور شاخ لوناولہ جیسے تفریحی مقام پر تعمیر کی جائیگی جہاں ملت کے بھلائی اور بہتری کے فیصلے لئے جائینگے …

اسلام جمخانے کی سنگ بنیاد سن  1891 میں قاضی شہابالدین..جسٹس بدردین طیب جی سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی مقصد تھا کہ یہاں قوم ملت کے مسائل اور مسلمانوں  کی مضبوط مستحکم بنانا تاکہ وہ ملک اور قوم کے لئے کچھ کرسکیں …اسی مشن کو اب جمخانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا  کیا جاسکے جو اسکی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے ١٢٥ برس قبل  دیکھا تھا …

Leave A Reply

Your email address will not be published.