صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جمہوریت میں ووٹ بنیادی حق اور ایک امانت۔مسلمان سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں: حافظ پیر شبیر احمد

89,906

جمیعتہ علمأ تلنگانہ و آندھرا پردیش مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ووٹ جمہوریت میں ایک بنیادی حق ہے اور اسلامی نقطہ نظر سے ایک امانت ہے کیونکہ جمہوری نظام نے شہریوں کو ووٹ کے ذریعہ حکومت بنانے کا اختیار دیا ہے۔اس لئے ہر شہری کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔ خاص طور پر مسلمان ووٹ دینے سے غفلت نہ کریں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہر شہری کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے کا اختیار دستور نے عطا کیا ہے‘ اس میں کسی کی زور زبردستی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی انتخابات سے مختلف پارٹیاں اور مختلف امید وار اپنے اپنے پروگراموں اور پالیسیوں کے ساتھ عوام کے سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں رائے دہندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ریکارڈ‘ ان کے مظاہرہ اور ان کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کریں۔ اگر کسی حلقہ کے تمام مسلمان اس حلقہ کے حالات اور وہاں مقابلہ کرنے والے امیدواروں میں سے بہتر امیدوار اور بہتر پارٹی کے تعلق سے اجتماعی فیصلہ کریں تو یہ بات ہمارے مفاد میں ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.