صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سبھی اضلاع میں پلازمہ مراکز کے قیام کا اعلان ، متاثرین کے رشتہ داروں کی تسلی کیلئے کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے

54,718

ممبئی: کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریاست میں پلازما تھراپی میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ اب ہم ہر ضلع میں پلازمہ مراکز کا آغاز کررہے ہیں۔ یہ تھراپی کرونا سے بچاؤ کے لئے مفید ہے۔ 10 میں سے نو مریض پلازمہ تھراپی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس لئے ہم ہر ضلع میں پلازمہ مراکز شروع کر رہے ہیں ۔

کچھ علاقوں میں غیر ضروری ہجوم بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دو کلومیٹر کے اندر ہی نقل وحمل جیسے  فیصلے لئے جارہے ہیں تاکہ بغیر کسی وجہ کے لوگ باہر نہ جائیں۔ کئی مقامات سے شکایت موصول ہو رہی ہیں کہ عوام مقامی انتظامیہ کے ساتھ بد تمیزی بھی کر رہے ہیں ۔ اگر مقامی انتظامیہ  کرفیو نافذ کررہی ہے تو اسے یہ حق ریاستی حکومت نے دیا ہے تا کہ کرونا کی وباء پر قابو پایا جاسکے۔ بہت سے لوگوں کو کچھ پتہ نہیں ہے اس لئے وہ باہر  نکل جاتے ہیں اور اپنی گاڑیاں ضبط کروالیتے ہیں۔ یہ قدم کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ زیادہ سختی نہ کریں۔

اسپتال کے آئی سی یو میں داخل مریضوں کے رشتہ دار انہیں دیکھ سکیں اس کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آئی سی یو وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صوبہ میں کمیونٹی چین نہیں پھیلی ہے ۔ جو لوگ مثبت پائے جاتے ہیں وہ گھر میں یا قرنطینہ مرکز میں رکھے جارہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.