صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈاکٹر سیف خان کو کناڈا میں آئی اے ڈی آر اسٹار نیٹ ورک اکیڈمی فیلوشپ سے نوازا گیا

35,910
ڈاکٹر سیف خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ڈینٹل ریسرچ (آئی اے ڈی آر) کی اسٹار نیٹ ورک اکیڈمی فیلوشپ 2019 تفویض کی گئی

علی گڑھ : ڈاکٹرزیڈ اے ڈینٹل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیریوڈونٹکس و کمیونٹی ڈنٹسٹری شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیف خان نے برٹش کولمبیا یونیورسٹی ، ونکوور ، کناڈا کی فیکلٹی آف ڈنٹسٹری میں واقع پروفیسر ہانّو لارجاوا کی پیریوڈونٹل ریسرچ لیباریٹری کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیف خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ڈینٹل ریسرچ (آئی اے ڈی آر) کی اسٹار نیٹ ورک اکیڈمی فیلوشپ 2019 تفویض کی گئی ۔ اس فیلوشپ کو حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی ہیں ۔ آئی اے ڈی آر کا اجلاس امریکن اکیڈمی آف ڈینٹل ریسرچ اور کناڈین ایسوسی ایشن آف ڈینٹل ریسرچ کی سالانہ میٹنگوں کے ساتھ منعقد ہوا ۔

ڈاکٹر سیف نے دانتوں اور مسوڑھوں کی بایولوجی اور زخموں کے علاج کی ٹریننگ حاصل کی ہے ۔ انھوں نے برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈنٹسٹری میں ایک مقالہ بھی پیش کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.