صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کے جعل ساز بلڈر ماما یوسف لکڑا والا کو بچانے کے لئے امیت شاہ سے گفتگو کا جھانسہ دیا جارہا ہے

1,570
الطاف لکڑا والا جس نے جیل میں وی آئی پی سہولت بہم پہنچوانے کے نام پر خاندان سے دس لاکھ روپئے اینٹھ لئے

ممبئی : ممبئی کے چندی چور بلڈر الطاف لکڑاوالا نے اپنے ماما بلڈر یوسف لکڑاوالا کو وی آئی پی سہولت کے نام اس کے خاندان سے جو رقم اینٹھی تھی اس کیلئے محکمہ کھلبلی مچ گئی ہے اور الطاف لکڑاوالا کی لیفٹ رائٹ شروع ہو گئی ہے ۔ اس معاملہ میں اس سے تفتیش بھی کی جارہی ہے ۔

وہیں دوسری طرف الطاف لکڑیوالا نے یوسف لکڑاوالا خاندان کو یہ لالی پاپ دیا ہے اس معاملے میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے میٹنگ کرکے لکڑاوالا کو باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے ۔

الطاف لکڑاوالا نے یوسف لکڑاوالا کے خاندان کو یہ لالی پاپ دے رکھا ہے کہ اس کی ملاقات امیت شاہ سے ہو چکی ہے اور انہوں نے اس انتخاب کے بعد معاملے پر بات کرنے اور لکڑاوالا کو باہر نکالنے کی بات کہی ہے ۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ الطاف لکڑاوالا جس دن کا امیت شاہ سے دہلی میں ملاقات کا لالی پاپ یوسف لکڑاوالا خاندان کو دے رہا ہے اس دن امیت شاہ دہلی میں تھے ہی نہیں ۔

راجو نٹ بولٹ

دوسری جانب مقامی عدالت نے جعل ساز بلڈر یوسف لکڑاوالا کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جسے کورٹ نے خارج کردیا ۔ اپنی درخواست میں لکڑاوالا نے کینسر کی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے اسپتال میں داخل کرنے اور جیل میں گھر کا کھانا مہیا کرانے کی اپیل کی تھی جسے کورٹ نے نظر انداز کردیا ۔

دراصل پہلے آباد پونڈا کو یوسف لکڑاوالا نے اپنے مقدمہ کی وکالت کیلئے رکھا تھا لیکن بعد میں انہیں ہٹا دیا گیا اور اس کو دیئے گئے ۲۵ لاکھ روپئے بھی واپس لے لئے یہی سبب ہے کہ اب سماعت کے دوران وہ بھی پیروی کیلئے حاضر نہیں ہورہے ۔ وہیں دوسری طرف یوسف لکڑاوالا کو جیل سے باہر لانے اور کیس سے پوری طرح سے بری کرنے کا کئی لوگوں نے ٹھیکہ لے رکھا ہے ان میں بیشتر افراد انڈر ورلڈ سے جڑے ہیں ۔

پہلا نام ہے الطاف لکڑاوالا کا جس کے بارے میں بتایا جاچکا ہے کہ جنوبی ممبئی کا چندی چور بلڈر ہے اور چھوٹا شکیل سے اس کا تعلق ہے ۔ یہ پوری طرح سے لکڑاوالا خاندان سے ملائی کھانے کیلئے کوشاں ہے ۔ اس کے علاوہ امیت شاہ سے لے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مل کر معاملہ کو رفع دفع کرانے کے نام پر اس نے زبردست ہوائی قلعے تعمیر کئے ہیں ۔

مدثر پٹیل کیمرہ دیکھ کر اس سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے

سکندر لولاڑیا عرف راجو نٹ بولٹ بھی جنوبی ممبئی کا چندی چور بلڈر ہے ایک وقت میں لکڑاوالا کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب لے گیا اور وہاں سے اپنے فون سے چھوٹا شکیل سے لکڑاوالا کی فون پر بات کرائی ۔ بعد ازاں اس گفتگو کو ریکارڈ کرکے اس کی آڈیو کلپ ممبئی کرائم برانچ کو سونپ دی ۔ اب یہ بھی لکڑاوالا کو جیل سے باہر لانے کی بات کہہ رہا ہے ۔

مدثر پٹیل سیاہ چشمے میں مہارتھی بنے ہر افسر اور ہائی پروفائل لوگوں کے ساتھ فوٹو بازی کرنے والا یہ شخص فوٹو کے ذریعہ خود پہنچ راست طور سے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم تک بتاتا ہے ۔ لکڑاوالا کی پہلی پیشی کے دوران اس نے یہ ہوائی گفتگو کی تھی کہ اس جوائنٹ پولس کمشنر ای او ڈبلیو دیوین بھارتی سے بات ہو گئی ہے کہ پولس لکڑوالا کی ضمانت کی مخالفت کی جائے گی ۔ لیکن اس کا یہ جھوٹ اس وقت اوندھے منھ گرا جب پولس نے اس کے ضمانت کی مخالفت کی ۔

مذکورہ بالا سارے لوگ اپنے آپ کو لکڑاوالا خاندان کے سامنے بہت بڑے سیٹر کے طور پر پیش کرتے ہیں حالانکہ فرضی ایف آئی آر سے لے کر دوسری تمام جعل سازی کا گورکھ دھندہ یہی لوگ کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.