صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عمر رضانے 97.2 فیصد مارکس حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی

1,184

ممبئی : انو ویٹو کمپنی جوگیشوری کے جنرل مینیجر رضا احمد کے فرزند اور صابو صدیق  کالج کے پروفیسر انیس سر (مرحوم) کے پوتے نیز بھیونڈی کے جاوید فرید (اقصیٰ ایجوکیشن سوسائٹی  کے روح رواں)  کے نواسے عمررضا نے ICSE.دہلی بورڈ کے امتحان میں 97.2 فیصد نمبر حاصل کرکے غیر معمولی کارکردگی  کا مظاہرہ کیا ہے ۔

وہ مانک جی کوپر اسکول جو ہو کے طالبعلم رہے ہیں ۔ سب سے پہلے اس نمایاں  کامیابی پر ذہین طالب علم کی دادی اور والدہ اسفر نے مٹھائی کھلا کر گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا ۔ اس نمایاں کامیابی کی حصولیابی میں پرنسپل اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت نے ہی اس طالبعلم کو %97.2 مارکس حاصل کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ وہ تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی برابر حصہ لیتے ہیں ۔ فٹبال کے علاوہ بین الاقوامی تقریری مقابلوں میں وہ اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ عمررضا کو ماڈلنگ میں بھی مہارت کا درجہ حاصل ہے ,  Vogue میگزین کےذریعے منعقد ممبئی کے سب سے بڑے انٹرسکول پرسنلٹی کونٹیسٹ میں Mr.Congeniality  کا خطاب بھی جیت چکے ہیں ۔ ورلڈز اسکولر انٹرنیشنل ڈیبیٹ کمپٹیشن کپ میں حصہ لے کر نیشنل راؤنڈ کوالیفائی کیا ہے ۔

اپنے اسکول سے الفا اربین پروجیکٹ میں ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کی بھی نمائندگی کی ہے ۔ مستقبل میں اس ہونہار نونہال پر محنت کی جائے تو یقینا اس عمل سے ملک اور قوم کو اہم مقام حاصل ہوسکتا ہے ۔ اس شاندار کامرانی پر متعدد خیرخواہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ہے اور مستقبل میں اس سے زیادہ بہترین کارکردگی کے لیے دعائیں بھی کی ۔ عمر رضا کا آبائی وطن(سِنر) ناسک ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.