صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

وائس چانسلر نے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کی سالانہ میگزین کا اجراء کیا

1,049

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے دفتر میں فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر ولید احمد انصاری اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ کی سالانہ میگزین ’حرفـ‘ 19‘ کے دوسرے شمارے کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر سلمیٰ احمد ، پروفیسر فضا تبسم اعظمی ، ڈاکٹر طارق عزیز (کمیٹی کے فیکلٹی انچارج) ، لٹریری و میگزین کمیٹی کے اراکین اور ایم بی اے سالِ اوّل و دوئم کے طلبہ موجود تھے ۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر میگزین کو سراہتے ہوئے اس کے ایڈیٹر مسٹر سجّل خاں (ایم بی اے ، سالِ آخر) اور ان کی ٹیم کی محنت و جانفشانی کی ستائش کی ۔ انھوں نے ٹیچر انچارج اور ادارتی عملہ کے اراکین کو یادگاری نشان پیش کئے ۔ اس کے ساتھ ہی میگزین کے پانچ عمدہ ترین مضامین کے رائٹرز کو ’اِسپائرنگ رائٹر‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.