صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناگپور سے آئی ایس آئی کے دو مشتبہ ایجنٹ گرفتار 

مزید تین کی تلاش ، خبر رساں ایجنسی یو این آئی نے ناگپور پولس کمشنر کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے 

4,142


ناگپور : پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دو مشتبہ ایجنٹ کو مہاراشٹر کے ناگپور کے بھالدار پور سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ممبئی پولس کی اسپیشل سیل اور ناگپور پولس کی اے ٹی ایس کی مشترکہ کارروائی میں ان دو ایجنٹوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر آئی ہے ۔ بعض رپورٹوں کے مطابق ملٹری انٹلی جینس بھی آپریشن میں شامل تھی ۔ خفیہ تفتیشی ایجنسی کے ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق مزید تین ایجنٹوں کی تلاش کی جارہی ہے جو انہی علاقوں میں خفیہ طور سے سلیپر سیل کا کام کررہے ہیں ۔ گرفتار ایجنٹ پچھلے کچھ دنوں سےیہاں مقیم تھے ۔ ان کے گھر سے بر آمد اشیا کی باریکی سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آرمی کے خفیہ شعبہ کی جانب سے ملی معلومات کے بعد مذکورہ کارروائی انجام دی گئی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ناگپور پولس کمشنر ڈاکٹر بھوشن کمار اپادھیائے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کسی آئی ایس آئی ایجنٹ کی گرفتاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے میڈیائی خبروں کو فرضی بتایا ۔یو این آئی کے مطابق اسٹیٹ انٹیلی جینس ، آئی بی اور اے ٹی ایس نے بھی ایسی کسی گرفتاری سے انکار کیا ہے ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی ماہ اکتوبر میں یوپی اے ٹی ایس اور مہاراشٹر پولس کی مشترکہ کارروائی سے نشانت اگروال کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ وہاں کی برہموس میزائل یونٹ میں انجینئر تھا ۔ نشانت اگروال فیس بک پر ’نیہا شرما‘ اور ’پوجا رنجن‘ کے نام سے جاری فرضی کائونٹ کے ذریعہ پاکستان کے مشتبہ خفیہ ارکان سے رابطہ میں تھا ۔ نیز اس کے فون سے پاکستان کال بھی کئے گئے تھے ۔ واضح ہو کہ برہموس ایرو اسپیس ڈی آر ڈی او اور روس کے ملٹری انڈسٹریل کنسورٹیم کا مشترکہ یونٹ ہے ۔ ینگ سائنٹسٹ کے اوارڈ سے سرفراز ہو چکا نشانت اگروال یہاں انجینئر کے طور پر تعینات تھا ۔ وہ جس پاکستانی فیس بک پیج سے رابطہ میں تھا اسے اسلام آباد سے چلا یا جارہاتھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.