صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نوٹ بندی کی دوسری برسی کے موقع پر مالیگائوں میں کانگریس کا مظاہرہ

’ہائے ہائے مودی‘ اور ’اچھے دن کب آئیں گے،مودی جب گھر جائیں گے‘جیسے کے نعروں کی گونجکے ساتھ جلوس شہیدوں کی یادگار پر ختم ہوا 

1,293

مالیگاؤں(نامہ نگار) کل سہ پہر 4؍بجے نوٹ بندی کی دوسری برسی کے موقع پر کانگریس کمیٹی قدوائی روڈ سے مالیگاؤں سینٹرل کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی قیادت میں ایکجلوس شہیدوں کی یادگار پر پہونچا مظاہرین راستے بھر ’مہنگائی کی ذمہ دار،بھاجپا مودی کی سرکار‘،’مودی تیرے کتنے دن جمعہ جمعہ آٹھ دن‘،’اچھے دن کب آئیں گے،مودی جب گھر جائیں گے‘،’جو نہ روکے مہنگائی،سرکار نکمی ہے،جو سرکار نکمی ہے،وہ سرکار بدلنی ہے‘ اور’ کالادھن کہاں گیا ،مالیا لیکر بھاگ گیا‘جیسے نعرے لگاتے رہے۔شہیدوں کی یادگار پر پہونچنے کے بعد بھی نعروں کی گونج برابر جاری رہی اسی درمیان کانگریس ترجمان صابر گوہر نے اس جلوس کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی ایماء پر 8؍نومبر کو نوٹ بندی کے دوبرس مکمل ہونے پر برادران وطن کے عظیم تہوار دیوالی کی وجہ سے ایک روز تاخیر سے ملک گیر مظاہرہ کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت والی حکومت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دوبرس قبل 8؍نومبر 2016کی شام میںہزار اور پانچ سو کے نوٹ کو چلن سے باہر کردیاتھا اور اس کے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے 50؍دنوں کی مدت میں ہندوستان میں جتنا بھی کالا دھن ہے وہ باہر آجائیگا لیکن دوسال گذرنے کے بعدبھی کالا دھن تو باہر نہیں آیا الٹے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی اور مہنگائی مسلسل بڑھتی گئی۔ آصف شیخ رشید نے اس موقع پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے غلط فیصلوں کا نقصان پورے ملک کے عوام کو بھگتنا پڑرہاہے نوٹ بندی کی وجہ سے جہاں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور ملک کی معیشت تباہ ہوئی وہیں نوٹ بندی کے اولین پچاس دنوں میں بینکوں میں نمبر لگاکر کھڑے درجنوں افراد کی دم گھٹنے،اور بھیڑ میں دبنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی لوگ کئی کئی گھنٹوں بھوکے پیاسے قطاروں میں کھڑے رہے اور تکلیف برداشت کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افراتفری میں جن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ان کے اہل خانہ کو سرکاری نوکری کے علاوہ کم از کم 25؍لاکھ کا ہرجانہ ملنا چاہیے۔انہوں  نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے دام روزانہ بڑھ رہے ہیں،مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ایک ملک ایک ٹیکس کے نعرے کیساتھ جی ایس ٹی کا نفاذ کیا گیا لیکن اس کے باوجود بہت ساری ضروریات زندگی کی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی کے علاوہ بھی الگ الگ ٹیکس لگائے جارہے ہیں اور نریندر مودی کا حاکمانہ رویہ ہٹلر شاہی کی غمازی کررہا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک کا غریب اور کاروباری طبقہ آس سمت چل پڑا ہے آخر میں آصف شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی غرض سے نریندر مودی کھل کر مذہبی جذبات بھڑکانے اور رام مندر کا شوشہ چھوڑنے پر مجبور ہیں لیکن ملک کی عوام اب سب کچھ سمجھنے لگی ہے مودی حکومت کے گنتی کے دن بچے ہیں اور کانگریس اور دیگر سیکیولر پارٹیوں کا اتحاد مودی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ نوٹ بندی کی دوسری برسی کے موقع پر صدر شہر کانگریس شیخ رشید کی قیادت میں کانگریس کمیٹی سے شہیدوں کی یادگار تک کئے گئے مظاہرے میں رکن اسمبلی کے علاوہ سابق کونسلر محمد رضوان،بلاک کانگریس صدر محمد یاسین رحمت اللّٰہ ،شیخ رفیق احمد،کانگریس اقلیتی سیل کے صدرعلی احمد عبدالغنی،ریاض گیتانجلی ،امتیاز کمال،جمشید پترا والا،جمال الدین سید،زینو پٹھان،ابراہیم مختار انقلابی،محمد رضوان ثناء ،ظفر اسمارٹ، اشتیاق عمر خان،اشفاق کلیم،ایوب خان،ابراہیم دادا میاں،عبدالحفیظ انصاری،سمیت کانگریس کے سینکڑوں ذمہ داران،عہدیداران اور خیرخواہ شامل تھے شہیدوں کی یادگار کے پاس ایڈیشنل کلیکٹر آفس سے نائب تحصیلدار شری نکم کانگریس مظاہرہ کا میمورنڈم لینے کیلئے آئے ہوئے تھے تمام شرکاء کے شکریہ کیساتھ اس مظاہرہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.