صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس اسٹڈی سینٹر میں جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

1,563

بھیونڈی :(عارِف اگاسکر) یشونت رائوچوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیر انصرام سردار حاجی امیر رئیس ہائی اسکول و جونیئرکا لج اسٹڈی سینٹر میں گزشتہ سال مئی  ۲۰۱۷  میں منعقدہ  بی اے سال سوم کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو ان کی ڈگریاں تقسیم کرنے کے لئے۔  سنیچر بتاریخ  ۱۰/ نومبر ۲۰۱۸ کو رئیس ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی کے اردو بسیرا ہال میں ایک شاندار جلسہء تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔  تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ افتتاحی کلمات اسٹڈی سینٹرکے کو آر ڈنیٹر عبدالعزیز انصاری نے اداکئے اور مہمانوں کا استقبال اور تعارف پیش کیا نیز اسٹڈی سینٹر کی روداد شرکاء کے گوش گزار کیا۔ ضیا ء الرحمٰن انصاری کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو بحیثیت مہمان خاص شریک تھے۔ ضیا ء الرحمٰن انصاری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ فی زمانہ گریجویٹس تو بہت ہیں لیکن قابلیت کی کمی کے سبب انہیں بہتر مواقع نہیں مل پاتے اس لئے ڈگری کے ساتھ ساتھ اپنی قابلیت و صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے زمانے کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے ۔ مخلص مدعو نے اپنے خطاب میں طلبہ کو گریجویٹس کے مفہوم سے روشناس کرایا ، آپ نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ شخص کا ہر عمل تعلیم کا غماز ہونا چاہیے۔بعد ازاں ۴۷طلبہ کو مہمانان کے دست مبارک سے ڈگریاں تقسیم کی گئیں ۔ جلسہ کی نظامت مقصود انصاری نےانجام دی۔ عبد العزیز انصاری کے اظہار تشکر کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.