’سی بی آئی بھی لوک پال کے دائرے میں ہو ‘
احمد نگر : گاندھیائی لیڈر سماجی کارکن انا ہززارے نے مطالبہ کیا ہے کہ سی بی آئی جیسے ادارے کو بھی لوک پال کے دائرے میں ہونا چاہئے ۔انا نے کہا ’سی بی آئی جیسی اہم تفتیشی ایجنسی کے اعلیٰ افسران کے درمیان تنازعہ باعث تشویش ہے ‘۔انا نے کہا کہ یکم جنوری ۲۰۱۴ کو لوکپال قانون پاس ہو چکا ہے ،لیکن بدعنوانی کے خلاف اقتدار میں آنے کے ساڑھے چار سال بعد بھی اس حکومت نے لوکپال کا تقرر نہیں کیا۔اگر آج لوکپال کا نظام ہوتا اور سی بی آئی لوکپال کے دائرے میں ہوتی تو یہ حالات پیدا ہی نہیں ہوتے۔اسی لئے سی بی آئی اور سی وی سی جیسے اداروں کو کنٹرول کرنے کیلئے لوک پال ضروری ہے ‘۔