صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کورونا وائرس سے متاثر کی لاش نذر آتش کئے جانے پر یوسف ابراہنی کی فیس بک پر اپیل

فیس بک پر ہی متاثرین کو فرضی انصاف دلانے کا نیا رجحان  

249,783

ممبئی : حال ہی میں ممبئی کے مالونی عالقہ میں ایک کورونا سے متاثرہ مسلم شخص کی موت کے بعد قبرستان میں اسے جگہ نہیں ملنے پر نغل کے شمشان میں جلائے جانے پر یوسف ابراہنی نے فیس بک پر انصاف کی اپیل کی ہے ۔ ابراہنی نے فیس بک پر ہی خاندان کو انصاف دلانے اور قبرستان کے ٹرسٹیوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

حیران کن امر یہ ہے کہ فیس بک پر انگریزی میں ’’ملاڈ مالونی قبرستان کے ٹرسٹیوں ، پولس اور میونسپل اہلکاروں کیخلاف بھی مسلم کو سپرد آتش کرنے کے معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے ۔ ٹرسٹیوں کے ذریعہ کسی مسلمان کو دفن کرنے سے منع کرنا انتہائی شرمناک ہے ۔ یہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔ اس میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا‘‘۔ لکھ کر واہ واہی کے پیغامات بھیج بھی رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ابراہنی کا قابل ستائش قدم ہے اور اس طرح ملزموں کو سزا بھی مل ملے نیز متاثر خاندان کو انصاف بھی ملے گا ۔ جبکہ ممبئی پولس نے اس فیس بک پر اس طرح کی شکایتیں اور مطالبہ پر ابتک کسی قسم کا کوئی معاملہ درج نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی کو انصاف دلانے کی بات کی ہے ۔

ابراہنی نے اپنے تبصرہ میں یہ بھی کہا کہ وہ کمشنر سے ملیں گے اور متاثرہ خاندان کا انصاف دلا کر ہی دم لیں گے لیکن ۲۴ گھنٹے بیت جانے کے باوجود اب تک ان کی ایف آئی آر کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں ہے ۔ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ ابراہنی فیس بک پر انصاف دلانے کا جوش دلانے کا کام کرتے ہیں ۔ اس سے انہیں خوب شہرت مل جاتی ہے اور یہی ان کا مقصد بھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.