صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تھانے میں منٹو کے افسانوں کی تفہیم

1,448

تھانے : (ملک اکبر حسن) اکشر مانَو تنظیم تھانے کی جانب سے سعادت حسن منٹو کی ۶۴ ویں برسی کے موقع پر ان کے منتخب افسانوں کی تفہیم کرائی گئی ۔ جیجائو باغ پہلے منزلہ نوپاڑہ تھانے میں منعقد اس پروگرام میں منٹو کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مذکورہ پروگرام کا عنوان تھا ’منٹو کی بمبئی‘ ۔ اس موقع پر جمیل گلریز ، مادھوی گن پُلے ، میگھنا ابھینگر ، شیکھر سنگھ ، کلپیش ویدھک ، سدھارتھ پانڈے ، لتا رام چندرن اور ولبھ بھِنگارڈے نے منٹو کے افسانوں کے مکالموں کو بہترین انداز سے پیش کرکے سامعین کا دِل جیت لیا ۔

لہجہ کا اُتار چڑھائو ، اُردو زبان کے تلفظ کی بہترین ادائیگی اور پیشکش بہت عمدہ اور متاثر کُن تھی ۔ سامعین نے ہمہ تن گوش ہوکر منٹو کے افسانوں کو سُناجلسہ کے اختتام پر لوگوں کے تاثرات غیر معمولی سامنے آئے ۔ سامعین میں ۹۹؍ فیصد سامعین غیر اُردو داں تھے پھر بھی انھوں نے اُردو کے اِن افسانوں کو نہ صرف پسند کیا بلکہ آئندہ بھی ایسے پروگرام کی فرمائش کی ۔ پروگرام کے اختتام پر اکشر مانو تنظیم کے ریاستی صدر شری کانت ڈانگے نے تنظیم کا تعارف پیش کیا ۔ پروگرام کی نظامت شی تیج دیسائی نے بحسنِ خوبی انجام دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.