صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کے ای ایم اسپتال کا مردہ گھر لاشوں سے پر مزید ۲۵؍ لاشیں انتظار میں

216,237

ممبئی  :  ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں واقع مردہ خانہ لاشوں سے بھرا ہوا ہے ۔مردہ خانہ مکمل طور پر بھر جانے کی وجہ سے مزید ۲۵؍ لاشیں باہر رکھی ہوئی ہیں ۔ مختلف وجوہات کی بناء پرابھی تک لاشوں کی  آخری رسومات ادا  نہیں کی جا سکی ہیں جس کی وجہ اسپتال کا مردہ گھر پوری طرح سے بھر گیا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ ان لاشوں کو سنبھالنے والے تمام ملازمین کو پی پی ای کٹس نہیں مل رہی ہیں ، لہذا بہت سارے ملازمین ایسی لاشوں سے رابطے میں آرہے ہیں ان ملازمین میں کورونا انفیکشن کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹریڈ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن ان لاشوں کو جلد سے جلد کے ای ایم اسپتال سے نکال کر ٹھکانے لگائے ۔

پچھلے کچھ دنوں سے ، ممبئی میں شور ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے اسپتال کے بیڈ دستیاب نہیں ہیں ۔ لیکن اب ہلاک شدگان کی لاشوں کو انتظار کی فہرست میں رکھنا  پڑ رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاشوں کو رکھنے کے لئے اسپتال کے مردہ خانے میں جگہ نہیں ہے ۔ کے ای ایم اسپتال میں مردہ خانہ میں 26 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ مکمل طور پر بھرا ہوا ہے اور اس کے باہر 25 لاشیں رکھی گئی ہیں ۔ جب تک مہلوکین کے لواحقین ، مقامی پولیس کی قانونی کارروائی اور ایمبولینس دستیاب نہیں ہوتی لاشوں کو نکالا نہیں جاسکتا ۔ لیکن چونکہ موجودہ حالات میں یہ ساری چیزیں میسر نہیں ہیں ، لہذا ان لاشوں کو آخری رسومات کے انتظار میں رکھا گیا ہے ۔

اسپتال کی یونین نے اب لاشوں کو ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کو اس تعلق سے کوئی سرکاری جواب موصول نہیں ہوسکا ۔ لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے صحت کے نظام پر بہت زیادہ تناؤ کی وجہ سے ان چیزوں میں تاخیر کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.