صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۲۰؍ سالہ نوجوان کی جراثیم کش دوا پی کر خودکشی

1,169

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ایک ۲۰سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں جراثیم کش دواپی کر خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ سوئے تعلقہ میں واقع شیندوڑ میں پیش آیا ۔ مہلوک کے والد شالک سنونونے نے سوئیگائوں پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ ان کے بیٹے وشال سونونے کو ایک لڑکی کے رشتہ داروں نے بلایا تھا جنھیں شبہ تھا کہ وشال ان کے خاندان کی ایک لڑکی کو دیکھتا ہے اور انھوں نے وشال کو دھمکی دی تھی کہ وہ اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچائیں گے ۔ وشال ان کی دھمکی سے گھبرا گیا اور اس نے گھر آکر جراثیم کش دوا پی کر خود کشی کرلی ۔ پولس نے وشال کی ڈیڈ باڈی کی جانچ پاچورا میں کروائی جس کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ۔ وشال کے والد کی شکایت پر رائے بھان سونونے منگلا بائی سونونے والمک سونونے ولاس دراڑے اور پلیا لوراڑے کے خلاف سوئے گائوں پولس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا ہے اس معاملہ کی تحقیقات ڈپٹی ڈویژنل پولس آفیسر وشال نیہول کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر شیخ شکیل پی ایس آئی گنیش جگڑے ایس ایس  پوار دلیپ تڑوی دیپک پاٹل اور کوتک سپکاڑ کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.