صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کانٹریکٹرس کے بقایہ بلوں کی ادائیگی معاملہ میں اکائونٹس آفیسر پر سوالات کی بوچھار

1,127

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) کانٹریکٹرس کے بقایہ بلوں کی ادائیگی معاملے پر اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین نے اکائونٹس آفیسر مہاویر پاٹنی پر سوالات کی بوچھار کر ڈالی ۔ مگر مہاویر پاٹنی کی وضاحت نے انھیں لاجواب کردیا اور سبھی اراکین بیک فٹ پر جانے پر مجبور ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کانٹریکٹرس کے بقایہ بلوں کی ادائیگی کا معاملہ گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہے ۔ دیوالی پر حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے چیف اکائونٹ آفیسر سنتوش کیندرے نے کانٹریکٹرس کو ۱۸؍ کروڑ روپئے کے بل ادا کئے تھے مگر میونسپل عہدیداران اور دیگر عوامی نمائندوں نے اس معاملے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ٹارگیٹ کیا تھا اور انھیں اس عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد میونسپل کمشنر نے ان کے اختیارات ایڈیشنل میونسپل کمشنر کرشن بھال سنگھ اور مہاویر پاٹنی کو بحال کئے بقایہ بلوں کی ادائیگی کے مطالبہ پر میونسپل کانٹریکٹرس کے سخت رخ اختیار کرنے کے بعد گذشتہ دنوں مہاویر پاٹنی اور ایڈیشنل کمشنر نے کانٹریکٹرس کو بل ادا کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.