صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کیش لیس نظام کو تقویت دینے کیلئے میٹرو کے واپسی ٹکٹ میں پانچ روپئے کی چھوٹ ختم

1,520

ممبئی : (ریحان یونس) ورسوا ، اندھیری ، گھاٹکوپر لائن ون میٹرو کی نگراں کمپنی ممبئ میٹرو ون پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایم ایم او پی ایل) کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق 1 دسمبر سے میٹرو ریل سے سفر کرنے کے لئے ریٹرن ٹکٹ پر ملنے والی 5 روپیے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی ۔ پریس ریلیز کے مطابق ٹکٹ کھڑکی سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو اب پانچ روپیے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی جبکہ کیش لیس ذرائع سے رقم کی ادئیگی کرنے والے مسافروں کو چھوٹ دی جائے گی ۔ مذکورہ اسکیم مسافروں کو کیش لیس اور کارڈ سسٹم کی طرف مائل کرنے کے لئے نافذ کیا گیا ہے ۔ ایم ایم او پی ایل کا ماننا ہے کہ کارڈ کا استعمال کر ٹکٹ بک کرنے اور سفر کرنے کی وجہ سے آٹومیٹک فیئر کلیکشن سسٹم (اے ایف سی) میں لمبی قطاروں میں کمی آئیگی ۔ اے ایف سی گیٹ پر لائن لگا کر ٹکٹ لینے میں وقت زیادہ درکار ہوتا ہے جبکہ کارڈ کے استعمال سے اس وقت میں 40 فیصد کمی ہوگی ۔

اس کی وجہ سے مسافروں کا وقت بچے گا ۔2/5 کلومیٹر،5/8کلومیٹر اور 8 کلومیٹر سے زائد طویل سفر کے کرایہ میں کمی کرتے ہوئے بالترتیب 60،40اور75روپیے کر دیا گیا ہے ۔ ایم ایم او پی ایل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی خدمات کے پانچویں سال میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے روازنہ سفر کرنے والے مسافر جو روز ریٹرن ٹکٹ لے کر سفر کرتے ہیں وہ اب اپنی پسند کے مطابق کارڈ کا استعمال کریں ۔ اسلئے ہم ریٹرن جرنی ٹکٹ (آر جے ٹی) میں دی جانے والی چھوٹ کو ختم کر رہے ہیں تاکہ مسافر کارڈ کا استعمال شروع کریں ۔ کارڈ استعمال کرنے کے فوائد کے ضمن میں مسافر نئے فائدہ مند اسکیموں سے مستفید ہو سکیں گے ۔ کیش لیس ادائیگی سسٹم کی تشہیر کے لئے ایم ایم او پی ایل نے اسمارٹ کارڈ ، ماہانہ پاس ، اسٹور ویلو پاس اور ماہانہ ٹرپ پاس متعارف کروایا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.