صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۳۰لاکھ کی رقم کار سمیت ہڑپ کرنے کا نادر واقعہ

505

ناندیڑ : (نامہ نگار) کپڑا مل مالک کے ڈرائیور اور ملازم نے ۳۰ لاکھ روپیئے کی رقم اور کار دھوکے سے ہڑپ کرکے فون پر مالک کو جھوٹی اطلاع دی ۔ اس انوکھے معاملے میں ڈرائیور اور ملازم کے خلاف پولس نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے کنٹور علاقہ میں جئے امبیکا کپڑا مل موجود ہے جس کے مالک نتیش کمار جین ہیں اُنھوں نے اپنے ڈرائیور اور ملازم کو چیک دے کر ناندیڑ شہر روانہ کیا تھا اور بینک سے رقم نکالنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈرائیور اور ملازم ناندیڑ آئے اور بینک سے رقم نکال کر کار میں نکلے تھے۔ کچھ دیر کے بعد ڈرائیور نے مالک کو فون کیا اور کہا کہ ٹرافک پولس والوں نے گاڑی پکڑلی ہے اور ساتھ لے جارہے ہیں۔ اس اطلاع پر نتیش جین فوری ناندیڑ پہنچے اور انہوں نے ٹرافک پولس سے معلومات حاصل کی مگر اُن کا ڈرائیور اور ملازم کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ دونوں کے فون بند آرہے تھے ۔ انہوں نے اس کی اطلاع وزیر آباد پولس کو دی۔ وزیر آباد پولس نے نتیش جین کی شکایت پر ڈرائیور راجندر یادو اور ملازم ستیش کمار پالیوال دونوں کے خلاف دھوکے سے رقم ہڑپ کرلینے کا مقدمہ درج کیا ہے ۔  پولس نے ستیش پالیوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈرائیور سمیت رقم اور کار کی تلاش میں پولس مصروف ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.