رافیل کی جے پی سی تحقیقات کیلئے کانگریس کا احتجاج
ناندیڑ:(نامہ نگار) فوجی طیارے رافیل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر مودی حکومت نے گھوٹالہ کیا ہے ۔ رافیل گھوٹالے کی تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی جے پی سی تشکیل دے کر اُس کے ذریعہ سے آزادانہ تحقیقات کرانے کے مطالبہ کو لے کر کانگریس پارٹی نے ۲۴؍دسمبر کو صبح گیارہ بجے کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کیا ۔ رافیل گھوٹالے کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے جے پی سی کے مطالبہ کو لے کر کانگریسی قائدین اور ورکرس نے کثیر تعداد میں احتجاج میں شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر کانگریس ضلع صدر گوئند ناگیلیکر اور شہر صدر امرناتھ راجورکر ، رکن اسمبلی ڈی پی ساونت ، میئر شیلا بھورے ، ڈپٹی میئر ونئے پاٹل ، چیرمین فاروق علی خان ، شمیم عبداللہ ، مسعودخان ، سمیت کانگریس کے دیگر قائدین و ورکرس بڑی تعداد میں موجود تھے ۔