صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

لاک ڈائون کے سبب بند مساجد کے سبب مسلمانوں کی بے چینی ناقابل بیان

مسلم تنظیموں ، معززین سمیت مسلمانوں کی جانب سے اسے جلد سے جلد کھولنے کا مطالبہ

16,378

ممبئی : لاک ڈائون کے سبب مسلسل چھ ماہ سے مساجد کے دروازے عام مسلمانوں کیلئے بند ہیں جبکہ دیگر ریاستوں میں عبادت گاہیں بتدریج کھل رہی ہیں ۔ ممبئی کے مسلمانوں میں مساجد میں تالا بندی کے سبب بڑھ رہی بے چینی اب ناقابل بیان ہے ۔ اس کا مطالبہ ہے کہ ریسٹورنٹ اور سنیما ہالوں کی طرح مساجد کے تالے بھی کھولے جائیں ۔

اس سلسلے میں سابق  رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل اور جمعیت علماء کے وفد نے حکومت مہاراشٹر سے ملاقات کر کے مساجد کو جلد سے جلد عبادت کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بشیر موسیٰ پٹیل کی قیادت میں وفد نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے جو نمایاں کردار ادا کیا ہے اس سے انکار  نہیں کیا جا سکتا ۔ لیکن عوام کے مذھبی جذبات کو بھی سمجھنا حکومت کا فرض ہے ۔ اس لئے دوسری ریاستوں اور مقامات کی طرح حکومت کو جد سے جلد ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں مساجد کو کھونے کی اجازت دینی چاہئے ۔ تاکہ لوگ اپنے مذھبی فریضے ادا کرسکیں ۔

جمعیت علماء کی جانب سے مفتی سعید الرحمن نے کہا کہ پورے ملک میں مساجد کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے صرف مہاراشٹر میں ہی اس پر پابندی عائد ہے ، اسلئے حکومت کو چاہئے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں بھی مسجدوں کو کھول دے ۔

واضح ہو کہ کرونا وباء کے پیش نظر ریاست مہارشٹر میں عبادت گاہیں پوری طرح سے بند ہیں ۔ حال ہی میں بی جے پی نے اس سلسلے میں حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ، لیکن کورونا کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے عبادت گاہوں پر پابندی برقرار رکھی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.