صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اورنگ آباد میں چوروں نے عوام کا جینا محال کیا

ٹرک ، موٹر سائیکل ، سائیکل ، موبائل اور زیورات پر ہاتھ صاف کئے پولس صرف مقدمہ درج کرنے میں مصروف

1,417

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) چوری کی مختلف واردات میں نامعلوم وہیکل سارقوں نے ۳۵ لاکھ روپئے مالیت کے ٹرک سمیت دو موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرلیا دیگر وارداتوں میں سارقوں نے  زیورات موبائل فون الیکٹرک میٹر سمیت ہزاروں کا مال چوری کرلیا ۔ پولس سے ملی تفصیلات کے مطابق یسین نگر ہرسول میں پیش آئی چوری کی واردات میں سعید سکندر شیخ عمر ۳۲ سال دھولیہ نے اشوک لیلنڈ کمپنی کی ۱۲ ٹائر کی ٹرک یسین نگر میں کھڑی کی تھی ۔ نامعلوم وہیکل سارقوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر ٹرک چوری کرلیا جس کی مالیت ۳۵ لاکھ روپئے بتلائی جاتی ہے ۔ اسی طرح دیگر وارداتوں میں نامعلوم وہیکل سارقوں نے سنتوش شیش رائو جائوڑیکر ۴۷ساکن ہڈکو کی موٹر سائیکلMH20-fd5806عرفان غنی سید عمر ۲۶ ساکن ساٹھے نگر والوج کی موٹر سائیکل نمبرMh20-fa5127 چوری کرلی ۔

سینٹرل بس اسٹینڈ پر پیش آئی واردات میں نامعلوم سارقوں نے ایک مسافر خاتون کے پرس کی چین کھول کر پرس میں رکھے ۳۰ ہزار روپئے کے زیورات اڑالئے ۔ دشمیش نگر میں پیش آئی واردات میں سارقوں نے ارشد راجیش جین عمر ۱۳ کی  ۱۲؍ گیئر کی سائیکل چوری کرلی ۔ ہڈکو میں پیش آئی واردات میں نامعلوم سارقوں نے ابھیجیت اشوک بھالے رائو ساکن ہڈکو کی دکان میں رکھا الیکٹرک میٹر چوری کرلیا جبکہ مکنداوڑی ریلوے اسٹیشن پر ستنوش لکشمن گائیکواڑ عمر ۳۵ ساکن کڑا کوارٹرس اسٹیشن پر ٹکٹ خرید رہا تھا ۔ اس دوران سارقوں نے اس کا موبائل فون چوری کرلیا ۔ اس ضمن میں مختلف پولس اسٹیشن میں شکایتیں درج کرائی گئی ہیں ۔ پولس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ ۳۷۹ کے تحت معاملات درج کرلئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.