صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میونسپل ملازمین کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری

1,304

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) میونسپل کارپوریشن کے ۲۰۴ عارضی ملازمین ہڑتال پر ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ التواء میں پڑے ان کے جائز مطالبات جلد پورے کئے جائیں اور تقریباً۲۴ سال سے یومیہ اجرت پر خدمات انجام دے رہے ملازمین کو مستقل کرکے انہیں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق اعلی عہدے پر پروموشن دیا جائے ملازمین کی ہڑتال کا آج چوتھا دن تھا ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پور ے نہیں ہوںگے تب تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی ۔

ہڑتال پر بیٹھی خواتین کی حالت بگڑنے لگی ہے ۔ لیکن میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ ان ملازمین کو انصاف نہیں دلایا جارہا ہے ۔ واضح ہو کہ کارپوریشن کے پانچ عارضی ملازمین ۱۱؍ جنوری سے اناج ترک کرکے ہڑتال پر بیٹھے ہیں ان کی حالت خراب ہونے لگی ہے ۔

نمائندے سے ملاقات کے دوران کامگار شکتی سنگھٹنا کے صدر گوتم کھرات نے بتایا کہ ملازمین کی ہڑتال شروع ہونے کے بعد انتظامیہ نے کئی مرتبہ کوشش کی کہ کسی طرح ملازمین کی ہڑتال ختم ہوجائے ۔ انہو ں نے بتایا کہ ہم فیصلہ کرچکے ہیں کہ جب تک ملازمین کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ آج صبح میئر نند کمار گھوڑیلے دفتر پہنچے انہیں دیکھ کر ملازمین نے جم کر نعرے بازی کی میئر نند کمار گھوڑیلے نے اپنی کار سے ہاتھ باہر نکال کر انہیں ٹھینگا بتایا اور چلتے بنے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.