صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حکومت نے تسلیم کیا کہ ممبئی سے 26 ؍ ہزار خواتین لاپتہ ہیں

1,309

ممبئی : گزشتہ پانچ سالوں میں ممبئی سے 26 ہزار 681 لڑکیاں و خواتین غائب ہو گئیں ۔ ان میں سے 2 ہزار 642 لڑکیوں اور خواتین کا اب تےک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ یہ معلومات منگل کو وزیر اعلیٰ دیویندر فڑ نویس نے اسمبلی میں ایک سوال کے جواب تحریری طور پر دی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں غائب ہونے والی لڑکیوں اور خواتین کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ درج کیا گیا ۔ بی جے پی ایم ایل اے منگل پربھات لوڈھا ،کانگریس کے ایم ایل اے نسیم خان سمیت اسمبلی کے بائیس اراکین نے یہ سوال پوچھے تھے کہ کیا سچ ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ممبئی سے 26 ہزار 708 لڑکیاں و خواتین غائب ہوئی ہیں ۔ اس سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ نے تسلیم کیا کہ 2013 سے 2017 کے درمیان اٹھارہ سال سے کم عمر کی کل پانچ ہزار 56 لڑکیاں غائب ہوئی ہیں جبکہ اٹھارہ سے زائد عمر کی 21 ہزار 652 خواتین غائب ہوئی ہیں ۔ واضح ہو کہ یہ خبر ایک آر ٹی آئی کی بنیاد پر ورلڈ اردو نیوز پورٹل پر مہینوں قبل شائع ہو چکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.