دھولیہ میں بی جے پی کا اندرونی انتشار کھل کر سامنے آگیا
دھولیہ : (نامہ نگار) ان دنوں دھولیہ میں کارپوریشن چناؤ کو لیکر سیاسی ماحول میں گرمی دیکھی جارہی ہے وہیں بی جے پی کا اندرونی انتشار بھی کھل کر آرہا ہے اور یہاں پر بی جے پی کئی خیموں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ انتخابی تشہیر کیلئے دھولیہ کے بجاج چوک میں ایک جلسے کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں بی جے پی کے ریاستی صدر مقرر خصوصی کے طور پر تشریف لائے اس جلسہ کے دعوت نامے میں مقامی رکن اسمبلی انیل انا گوٹے کا نام شائع نہیں کیا گیا بلکہ انہیں جلسہ سے خطاب کرنے کی دعوت بھی نہیں دی گئی جس پر انیل گوٹے نے ازخود مائیک لیکر کچھ بولنا چاہا لیکن ناظم جلسہ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اس بے عزتی پر انیل گوٹے اور انکے حامیوں نے جلسے سے واک آؤٹ کیا اور اپنا احتجاج درج کروایا ۔