صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

10 واں ریفارمیشن فٹ بال کپ جمعہ 30 ؍ دسمبر سے مولانا آزاد اسٹیڈیم ممبرا میں کھیلا جائے گا

68,966

تین روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں انٹر اسکول اور سینئر اوپن فٹ بال کی کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی

ممبرا : جماعت اسلامی ہند ممبرا گزشتہ 10 سالوں سے ریفارمیشن کپ کا انعقاد کررہی ہے۔ اس بار یہ فٹ بال ٹورنامنٹ  30، 31 دسمبر 2022 اور یکم جنوری 2023 کو ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم، ممبرا کوسہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ریفارمیشن کپ ٹورنامنٹ کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ممبرا کے ذمہ داروں نے بتایا ’’اس  کا مقصد نوجوانوں اور بچوں کو موبائل، منشیات اور اس طرح کی بری عادتوں سے بچا کر صحت اور مفید مقصد کی طرف راغب کرنا ہے‘‘۔ذمہ داروں نے بتایا اس کے ساتھ ساتھ ان کی دینی اور فکری تربیت کرنا بھی ہمارا مقصد ہے تاکہ وہ اچھے شہری اور بہترین انسان بن کرمعاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرسکیں۔نیز نوجوان اور بچے  اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے حقیقی معنوں میں اثاثہ ثابت ہوں۔انٹر اسکول اور سینئر اوپن ٹورنامنٹ 30، 31 دسمبر 2022 اور یکمجنوری 2023 کو ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم، ممبرا کوسہ میں منعقد کیا جائے گا۔

ریفارمیشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 32ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سینئر کی 16 اور جونیئر کی 16ہوں گی ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز صبح دس بجے سے ہوگا اور شب کے دس بجے اختتام کو پہنچے گا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل آخری دن اتوار یکم جنوری کو ہوگا اور فاتح ٹیم کو کپ اور انعامات سے سرفراز کیا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کے مقاصد کے تعلق سے جماعت اسلامی ہند ممبرا کے امیر مقامی عبد الرشید نے بتایا کہ ہم صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے کھیل کود کو بھی اہمیت دیتے ہیں تاکہ ایک بہتر مستقبل کی جانب پیش قدمی کرسکیں ۔

ریفارمیشن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر عبدالرشید (امیر مقامی  جماعت اسلامی ہند ممبرا)نور سر اور دانش (ارینا ایمپائر)رحمان سر، شکیل سر اور علیم سر (ایکسی لینس کلاسز)،شاہد (زعفران میگا مارٹ)ڈاکٹر کمال (ہدایہ اسکول)،قمر عالم (گیلیریا بلڈنگ)کاشف (ایم کنکریٹ)زاہد سر (TMC)اقبال مکری،عمران وغیرہ اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حاضر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.