صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس آر پی جوان سے رشوت لینے کے الزام میں سب انسپکٹر گرفتار

1,128

اورنگ آباد : (نامہ نگار) بیوی کی عرضداشت پر کارروائی نہ کرنے کےلئے ایس آر پی کے ایک جوان سے رشوت لینے کے الزام میں سب انسپکٹر کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اسکے خلاف ستارا پولیس اسٹیشن میں رشوت خوری کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق اے سی بی کے پولیس سب انسپکٹر بالا کنبھار نے کہا کہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتار نارائن کیشو برہاٹے (55) ساکن ہڑکو این 10 پولیس کالونی ستارا پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر فائز ہے ۔ اسی علاقے کے بھارت ریزرو بٹالین کے جوان کے خلاف اسکی بیوی نے گھریلو تشدد کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا اور اسکی کارروائی نارائن برہاٹے کو سپرد کی گئی تھی سب انسپکٹربرہاٹے نے ایس آر پی جوان کو بلایا اور کہا کہ تمہارے خلاف کارروائی کی گئی اور اسکی رپورٹ آئی آر بی کے کمانڈو کو روانہ کی گئی تو تمہاری نوکری جاسکتی ہے ۔ اگر رپورٹ نہیں دینی ہے تو 50 ہزار روپے ادا کرنے ہونگے اس طرح سب انسپکٹر نارائن برہاٹے نے جوان کو دھمکی دی جس پر جوان بیس ہزار روپے دینے کےلئے رضامند ہوگیا ۔ روپے لیکر پیر ستارا پولیس اسٹیشن کے سامنے چائے کی دکان پر آنا طے ہوا اسی درمیان ایس آر پی جوان نے اس بات کی شکایت اے سی بی شعبہ سے کردی۔ اے سی بی کے افسر شری کانت پروپکاری کی سربراہی میں بالا کنبھار،گنیش دھورکٹ ، گنیش پنڈورے ، روی دیشمکھ ، سنیل پاٹل و دیگر پولیس اہلکار نے پیر کی شام جال بچھایا اور رشوت کے روپے وصول کرتے ہوئے نارائن برہاٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.