صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس بی یو ٹی کے ہاؤسنگ سربراہ نے شکایت کنندہ کو کروڑوں کا آفر دیا ،دام میں نہیں پھنسنے پر اس کے گھر پہنچا ،پولس میں شکایت درج

1,636

 

شاہد انصاری

ممبئی : کروڑوں اربوں کے ترقیاتی کام کرنے والے ممبئی ایس بی یوٹی اس وقت سام ،دام ،دانڈ ،بھید والے اصول کو اپنا رہے ہیں ۔حسینی منزل حادثہ میں ہوئی اموات سوداگر ایس بی یو ٹی شکایت کنندہ صابر سید کو منیج کرنے کے لئے ایس بی یو ٹی ہاؤسنگ سربراہ شبیر بھرمل کی جانب سے کروڑوں کا آفر دیا جارہا ہے ۔دبنگئی کا عالم یہ ہے کہ یہ آفر صابر کے ذریعہ فون نہ اٹھانے پر ان کے واٹس ایپ پر پیغام بھیج کر منیج کرنے اور رقم بھی لکھ بھیجا۔صابر نے اس پر بھی کسی طرح کا جواب نہیں دیا اور پھٹکارا تو ایس بی یو ٹی ہاؤسنگ کے سربراہ شبیر بھرمل صبح سویرے صابر کے گھر پہنچ گئے اور گھر پر اس کو دھمکانے کی کوشش کی تاکہ وہ کسی طرح سے منیج ہو جائے اور وہ اپنی شکایت واپس لے لے۔صابر نے موبائل میں اس کی ریکارڈنگ شروع کردی جس کے بعد وہ بھاگ نکلا۔صابر نے فوراً اس کی شکایت جے جے مارگ پولس اسٹیشن میں کی لیکن جس علاقے میں ایس بی یو ٹی ہاؤسنگ سربراہ شبیر بھرمل نے دھمکانے کی کوشش کی تھی وہ علاقہ دبنگ سینئر پی آئی سنجے بسوت کا ہے ۔اس لئے انہوں نے ناگپاڑہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ اپنی شکایت میں بتایا کہ حسینی بلڈنگ حادثے میں ایس بی یو ٹی کے شعیب ہاشم نام کے جس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اسے ضمانت نہیں مل رہی ہے اور یہ سارے لوگ اس کی ضمانت کیلئے ان پر شکایت واپس لینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ اس کو ضمانت مل جائے ۔اس لئے ان کی جان کو خطرے میں دیکھ پولس فوری طور سے کارروائی کرے ۔ ناگپاڑہ پولس نے معاملہ کو لے کر کارروائی کا یقین دلایا ۔ورلڈ اردو نیوز نے اس سے متعلق ایس بی یو ٹی ہاؤسنگ سربراہ شبیر بھرمل سے جب بات کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں کیا دقت ہے میں یہ پتہ لگانے کیلئے ان کے گھر گیا تھا ۔ واضح ہو کہ صابر کی ہی شکایت پر ایس بی یو ٹی کے منیجر شعیب ہاشم کو جے جے مارگ پولس نے مجبوراً گرفتار کیا ہے

۔صابر کے گھر پر پہنچا ایس بی یو ٹی ہاؤسنگ سربراہ شبیر بھرمل

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.