صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

صابوصدیق کالج میں ’اِنجی نِیَس‘ میگزین کا اجراء

1,717

ممبئی : (ملک اکبرحسن)گزشتہ دنوں انجمن اسلام صابو صدیق کالج آف انجینئرنگ کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونکیشن کی جانب سے سالانہ میگزین ’اِنجی نِیَس‘ کا اجراء عمل میں آیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہُوا ۔ اُس کے بعد انجینئر ظفر خان نے میگزین کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اِس میگزین کے دو اہم مقاصد ہیں ، پہلا یہ کہ ہم ہمارے اساتذہ اور طلبا کو میگزین کی شکل میں ایک پلیٹ فارم مہیا کراتے ہیں جہاں پر وہ اپنی تخلیقات کے ذریعہ شامل ہوسکتے ہیں ، الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونکیشن شعبہ میں جونئے نئے رجحانات اور نظریات آرہے ہیں‘ اُن کو اِس میگزین کے ذریعہ ہم متعارف کراتے ہیں ۔ اس میگزین میں بھی آپ دیکھیں گے کہ طلبا و اساتذہ نے بہترین مضامین لکھ کر اِسکی افادیت کو بڑھایا ہے ۔

میگزین کا دوسرا اہم مقصد یہ ہے کہ الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونکیشن انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ سال جو جو سرگرمیاں ، پیش رفت اورکارکردگی انجام دی گئی ہیں اُن کی رپورٹ اس میگزین کے ذریعہ سامنے آسکے ۔ لہٰذا موجودہ میگزین کے ذریعہ‘ سالِ گزشتہ کی اہم سرگرمیوں سے بھی آپ واقف ہوسکیں گے ۔ اس موقع پرشعبہ کے ہیڈ انجینئر عبدالسعید موجود تھے ۔ ساتھ ہی انجینئر ابراہیم شیخ اورانجینئر سمانہ جعفری جنہوں نے میگزین کے مضامین پر نظر ثانی کی تھی وہ بھی موجود تھے ۔ اِس میگزین کی تیاری میں انجینئر ظفر خان ، انجینئر فیروزشیخ ، انجینئرامول سنکپال ، ایک طالبِ علم کاشان شیخ اور دیگر افراد نے اپنی خدمات پیش کی ہیں ۔ رسم شکریہ انجینئرفیروز شیخ نے ادا کیا ۔ میگزین کے اجراء پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محی الدین احمد نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متعلقہ افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.