صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

راشٹریہ اتر بھارتی سماج پارٹی کا کورونا وبا میں اہم خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ قومی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا

84,519

ممبئی : راشٹریہ اتر بھارتی سماج پارٹی کی جانب سے مراٹھی پترکار سنگھ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے قومی صدر نے کورونا وبا کے دوران مریضوں کیلئے خدمات انجام دینے والے ہسپتال عملہ کو مرکزی حکومت سے اعلیٰ قومی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر وجئے کمار شرما نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں مریضوں کا علاج کرنے کے دوران ڈاکٹروں، کمپائونڈر، نرس ، لیب ٹیکنیشن ، ایمبولینس کے ڈرائیوروں کی امواتیں ہوئی ہیں اور جو ابھی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کو اعلیٰ قومی ایوارڈ سے نوازا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چکتسک بھارت رتن، چکتسک مہاویر رتن اور چکتسک ویر رتن کے ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ حکومت پولیس فورس، تعلیمات و متعدد شعبوں میں سرکردہ شخصیات کو ایوارڈ دیا جاتا ہے لیکن ڈاکٹری شعبہ سے تعلق رکھنے والے معزز ڈاکٹروں و عملہ کو نہیں دیا جاتا ہے ۔

شرما نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت دو ہفتوں میں مطالبہ پر غور نہیں کیا گیا تو اگلے مہینے سے ملک گیر ستیہ گرہ کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.