صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی اے آر سی اسکول میں نابالغ کی عصمت دری ،ایک ملازم گرفتار

1,466

ممبئی : ٹرامبے پولس نے ہائوس کیپنگ اہلکار کو ساڑھے تین سال کی معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔پولس کے مطابق متاثرہ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر اسکول نمبر 2 انوشکتی نگر کی طالبہ ہے ۔پولس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔پولس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام نیلیش نورتی گائیکواڑ ہے اس کی عمر 30 سال ہے اور وہ بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر اسکول نمبر ۲ مٰں ہائوس کیپنگ کا کام کرتا ہے ۔پولس نے بتایا سانحہ جمعرات یکم نومبر دوپہر کا ہے جب متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں کہ اس کے ساتھ اس شخص نے کیا کیا ۔اسے سننے کے بعد متاثرہ کی ماں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا لیکن قابل اطمینان جواب نہیں ملنے پر جمعہ 2 ؍ نومبر کو ٹرامبے پولس میں شکایت درج کرادی ۔معتبر پولس ذرائع کے مطابق جب پولس نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا تو انہوںنے اس معاملہ سے انکار کیا ۔لیکن متاثرہ کی ماں کی شکایت پر پولس نے تفتیش تیز کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جس جگہ پر اس طرح کا واقعہ ہوا ہے وہاں بیت الخلا کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے ۔جب نامہ نگار نے اس معاملہ پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کر ملنے کی کوشش کی تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ۔ٹرامبے پولس اسٹیشن کے سینئر پولس انسپکٹر پرکاش سالوی نے بتایا کہ ٹرامبے پولس متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر دفعہ 376 اور پوسکو کے دفعہ 4، 6 اور 10 کے تحت معاملہ درج کرلیا اور فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.