صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پرامن ماحول میں پارلیمانی انتخاب کروانے کیلئے۱۰۰؍ ہسٹری شیٹرس کو شہر بدر کرنے کی تیاری

1,172

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) انتظامیہ نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ پولس انتظامیہ بھی انتخابات کے دوران امن وامان برقرار رہے اس کے لئے تیاریووں میں لگ چکا ہے اور انتخابات کے دوران کسی طرح کے ہنگامے نہ ہو اس کے لئے ہسٹری شیٹرس کی فہرست تیار کرنے کا کام شروع کیا جاچکا ہے ۔ جو ں جوں لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں بھی تیز کردی ہیں ۔ ان کے ساتھ ساتھ پولس انتظامیہ نے بھی پر امن ماحول میں چناؤ کروانے کے لئے ضروری اقدامات کرلئے ہیں ۔

عموماً چناؤ کے دوران غنڈہ صفت عناصر موقع کا فائدہ اٹھا کر سرگرم ہوجاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ لہذا پولس نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں پر لگام لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں پولس کمشنریٹ کی جانب سے کاروائی بھی شروع کی جاچکی ہے ۔ تمام پولس اسٹیشنوں سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ موصولہ تفصیلات اور مجرمانہ ریکارڈ کے مطابق ہی کاروائی کی جائے گی ۔

کسی پر جان لیوا حملہ یا املاک سے متعلق دو یا اس سے زائد شکایتیں ہونے پر ایسے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کو ضلع سے تڑی پار کردیا جائے گا ۔ خبر ہے کہ ایسے ۱۰۰ افراد کی فہرست تیار کی جاچکی ہے ۔ اب اس فہرست کو صرف اپڈیٹ کرنے کا کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو ماہ میں ان سو افراد کو اورنگ آباد ضلع کے باہر تڑی پار کردیا جائے گا گذشتہ سال ۱۶۱ ؍ لوگوں کو تڑی پار کرکے ۹ افراد پر ایم پی ڈی اے کی کاروائی کی گئی تھی ۔ اسسٹنٹ پولس کمشنر ڈاکٹر ناگناتھ کوڑے کے مطابق لوک سبھا انتخابات پر امن ماحول میں کروانے میں یہ مہم انتہائی کارگرثابت ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.