صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حضرت مخدوم علی مہائمیؒ کے آستانہ پرپولیس کی جانب سے پہلا صندل پیش

53,876

حضرت مخدوم علی مہائمی ؒ سے ممبئی پولیس کو کافی انسیت و عقیدت ہے اس لئے پہلا صندل روایتی طور طریقوں کے ساتھ پولیس جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے بعدحضرت مخدوم علی مہائمیؒ کے آستانہ پر صندل پیش کر نے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

حضرت مخدوم علی مہائمی ؒ سے ممبئی پولیس کو کافی انسیت و عقیدت ہے اس لئے پہلا صندل روایتی طور طریقوں کے ساتھ پولیس جانب سے پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے بعدحضرت مخدوم علی مہائمیؒ کے آستانہ پر صندل پیش کر نے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ممبئی و اطراف سے صندل کمیٹیاں صندل اور نذرانہ عقیدت پیش کرتی ہیں ۔اس کے پیش نظر پولیس کی جانب سےسخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ماہم درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے زیر انتظام ۱۰؍ روزہ۱۲۳؍ سالہ قدیم تاریخی میلے کا پیرکی شام سے آغازہوا۔

حسب روایت ماہم درگاہ کمیٹی کی ٹیم نے پہلے درگاہ میں حاضری دی، عطر پیش کیا، اس کے بعد نقارہ بجایا گیا اور مخصوص قسم کی روشنی کرکے مغرب کی نماز کے بعد میلے کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ میلے کے آغاز کے بعد پہلا چادر ممبئی پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ماہم درگاہ انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے صندل پیش کیا گیا۔ شب کے اخیر میں کمیٹی کی جانب سے۲؍ بجے خدمت کی گئی اور دو بجکر۴۰؍ منٹ پر لوبان پیش کرکے درگاہ بند کردی گئی۔‌ اس طرح پہلے دن کا معمول پورا کیا گیا۔

آج دوسرے دن سے شہر ومضافات سے عقیدت مندوں اور کمیٹیوں کی جانب سے صندل اور چادر پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور میلے کے اخیر یعنی۲۵؍ دسمبر تک تقریباً ۴۵۰؍ صندل اور چادر پیش کی جائیں گی۔اس موقع پر ماہم درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین سہیل کھنڈوانی نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ عقیدت مندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بزرگوں کے آستانے پر آنے کا طریقہ اور ادب ملحوظ رکھیں، ڈی جے، ڈھول تاشہ، گانا اور میوزک سے پوری طرح گریز کریں۔ ٹریفک روٹ اور ہدایات پر عمل کریں اور پولیس اور‌انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ۲۵؍ دسمبر تک تمام سرگرمیاں سہولت اور اطمینان کے ساتھ پوری ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہم کے میلے میں آنے والے افراد یہ ذہن میں رکھیں کہ یہ عرس نہیں میلہ ہے، قطب کوکن کا۶۱۱؍ واں عرس۱۰؍ دسمبر کو ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.