صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں، انھیں فوراً کھولا جائے: ڈونالڈ ٹرمپ

266,147


نیویارک : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد اب عبادت گاہوں کا تالا کھولنے کی اپیل بھی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں اب فوری طور پر کھولا جائے۔ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے یہ بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔

امریکی صدر نے عبادت گاہیں کھولے جانے کے بعد کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جانے کی بھی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر اور عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ 20 مئی کو کہا تھا کہ ملک میں بدھ کی صبح سے مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا تھا کہ "اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں رکھتے ہوئے یہودی عبادت خانہ، مسجد اور چرچ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.